بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن ابن ماجہ

حدیث نمبر: 1004 — باب: صف کے پیچھے اکیلے نماز پڑھنے کے حکم کا بیان۔
کتب سنن ابن ماجہ کتاب: اقامت صلاۃ اور اس کے سنن و آداب اور احکام و مسائل باب: صف کے پیچھے اکیلے نماز پڑھنے کے حکم کا بیان۔ حدیث 1004
حدیث نمبر: 1004 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ ، حُصَيْنٍ ، هِلَالِ بْنِ يَسَافٍ ، وَابِصَةُ بْنُ مَعْبَدٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ ، عَنْ حُصَيْنٍ ، عَنْ هِلَالِ بْنِ يَسَافٍ ، قَالَ: أَخَذَ بِيَدِي زِيَادُ بْنُ أَبِي الْجَعْدِ، فَأَوْقَفَنِي عَلَى شَيْخٍ بِالرَّقَّةِ يُقَالُ لَهُ: وَابِصَةُ بْنُ مَعْبَدٍ ، فَقَالَ:" صَلَّى رَجُلٌ خَلْفَ الصَّفِّ وَحْدَهُ، فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُعِيدَ".
ترجمہ: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
ہلال بن یساف رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ زیاد بن ابی الجعد نے میرا ہاتھ پکڑا اور رقہ کے ایک شیخ کے پاس مجھے لا کر کھڑا کیا، جن کو وابصہ بن معبد رضی اللہ عنہ کہا جاتا تھا، انہوں نے کہا: ایک شخص نے صف کے پیچھے تنہا نماز پڑھی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے نماز لوٹانے کا حکم دیا۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1004]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«سنن ابی داود/الصلاة 100 (682)، سنن الترمذی/الصلاة 56 (230، 231)، (تحفة الأشراف: 11738)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/227، 228)، سنن الدارمی/الصلاة 61 (1322) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني
صحيح
قال الشيخ زبير على زئي
صحيح
الحكم: صحيح
← پچھلی حدیث (1003) باب پر واپس اگلی حدیث (1005) →