بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
سورۃ الکہف کی فضیلت کا بیان
Sunan Darimi
کتب سنن دارمی قرآن کے فضائل سورۃ الکہف کی فضیلت کا بیان
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 3437 سنن دارمی
أَبُو الْمُغِيرَةِ ، عَبْدَةُ ، خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ
حَدَّثَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ، حَدَّثَتْنَا عَبْدَةُ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ، قَالَ: "مَنْ قَرَأَ عَشْرَ آيَاتٍ مِنْ الْكَهْفِ، لَمْ يَخَفْ الدَّجَّالَ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
خالد بن معدان نے کہا: جس نے سورہ کہف کی آخری دس آیات پڑھیں اس کو دجال کا خوف نہ ہو گا۔ [سنن دارمي/من كتاب فضائل القرآن /حدیث: 3437]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «لم يحكم عليه المحقق، [مكتبه الشامله نمبر: 3448] »
یہ اثر خالد بن معدان پر موقوف ہے، اور ان کی بیٹی عبدۃ کا ترجمہ کہیں نہیں ملتا ہے، ان الفاظ میں کسی اور نے بھی روایت نہیں کیا، لیکن اس سے ملتے جلتے متن کی روایت [صحيح مسلم 809] میں ہے: جس نے سورہ کہف کی آخری دس آیات یاد رکھیں وہ دجال سے محفوظ رہے گا۔ نیز دیکھئے: [ابن حبان 785] ، [فضائل القرآن لأبي عبيد، ص: 245] و [فضائل القرآن لابن الضريس 206] ، [شعب الإيمان للبيهقي 2443] و [ابن السني فى عمل اليوم و الليلة 676]
الحكم: لم يحكم عليه المحقق
حدیث نمبر: 3438 سنن دارمی
مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ ، الْأَوْزَاعِيِّ ، عَبْدَةَ ، زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنْ عَبْدَةَ، عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ، قَالَ: "مَنْ قَرَأَ آخِرَ سُورَةِ الْكَهْفِ لِسَاعَةٍ، يُرِيدُ يَقُومُ مِنْ اللَّيْلِ، قَامَهَا"، قَالَ عَبْدَةُ: فَجَرَّبْنَاهُ، فَوَجَدْنَاهُ كَذَلِكَ.
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
زر بن حبیش نے کہا: جو شخص رات میں قیام کے لئے کسی وقت سورہ کہف کی آخری دس آیات پڑھے گا وہ (اس وقت ضرور) اٹھ جائے گا۔ عبدۃ نے کہا: ہم نے اس کا تجربہ کیا اور ایسا ہی پایا۔ [سنن دارمي/من كتاب فضائل القرآن /حدیث: 3438]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف لضعف محمد بن كثير وهو: المصيصي الصنعاني وهو موقوف على زر، [مكتبه الشامله نمبر: 3449] »
یہ اثر محمد بن کثیر المصیصی کی وجہ سے ضعیف ہے، اور زر بن حبیش پر موقوف ہے۔ اس کو ابوعبیدہ نے [فضائل القرآن، ص: 246] پر اور سخاوی نے [جمال القراء 130/1] پر ذکر کیا ہے۔
الحكم: إسناده ضعيف لضعف محمد بن كثير وهو: المصيصي الصنعاني وهو موقوف على زر
حدیث نمبر: 3439 سنن دارمی
أَبُو النُّعْمَانِ ، هُشَيْمٌ ، أَبُو هَاشِمٍ ، أَبِي مِجْلَزٍ ، قَيْسِ بْنِ عُبَادٍ ، أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، حَدَّثَنَا أَبُو هَاشِمٍ، عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ عُبَادٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، قَالَ: "مَنْ قَرَأَ سُورَةَ الْكَهْفِ لَيْلَةَ الْجُمُعَةِ، أَضَاءَ لَهُ مِنْ النُّورِ فِيمَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْبَيْتِ الْعَتِيقِ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے کہا: جو شخص جمعہ کی رات کو سورہ کہف پڑھے تو اس کے لئے اس سے لے کر بیت اللہ تک نور کی روشنی ہوتی ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب فضائل القرآن /حدیث: 3439]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح إلى أبي سعيد وهو موقوف عليه، [مكتبه الشامله نمبر: 3450] »
اس اثر کی سند صحیح اور موقوف علی سیدنا ابی سعید رضی اللہ عنہ ہے۔ اس کو ابوعبید نے [فضائل القرآن، ص: 244] میں اور بیہقی نے [شعب الإيمان 2444] میں روایت کیا ہے۔ نیز نسائی نے [عمل اليوم و الليله 953، 954] میں، حاکم نے [حاكم 2073] میں اور بیہقی نے [بيهقي 2446] میں بھی اس کی تخریج کی ہے۔ جمعہ کے دن کچھ فقہاء نے سورہ کہف کی تلاوت کو مستحب قرار دیا ہے، ابن کثیر رحمہ اللہ نے اپنی تفسیر میں اس کا تذکرہ کیا ہے۔ واللہ اعلم۔
الحكم: إسناده صحيح إلى أبي سعيد وهو موقوف عليه