بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
جب قرآن پاک پڑھنے سے دل اُچٹ جائے تو مجلس برخاست کر دو
Sunan Darimi
کتب سنن دارمی قرآن کے فضائل جب قرآن پاک پڑھنے سے دل اُچٹ جائے تو مجلس برخاست کر دو
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 3391 سنن دارمی
أَبُو النُّعْمَانِ ، هَارُونُ الْأَعْوَرُ ، أَبِي عِمْرَانَ الْجَوْنِيِّ ، جُنْدُبٍ
أَخْبَرَنَا أَبُو النُّعْمَانِ، حَدَّثَنَا هَارُونُ الْأَعْوَرُ، عَنْ أَبِي عِمْرَانَ الْجَوْنِيِّ، عَنْ جُنْدُبٍ: أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: "اقْرَءُوا الْقُرْآنَ مَا ائْتَلَفْتُمْ عَلَيْهِ، فَإِذَا اخْتَلَفْتُمْ فِيهِ، فَقُومُوا".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا جندب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: قرآن اس وقت تک پڑھو جب تک دل لگے، جب دل اُچاٹ ہو جائے تو پھر کھڑے ہو جاؤ (یعنی مجلس برخاست کر دو اور تلاوت روک دو)۔ [سنن دارمي/من كتاب فضائل القرآن /حدیث: 3391]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح والحديث متفق عليه، [مكتبه الشامله نمبر: 3402] »
اس روایت کی سند صحیح اور دوسری سند سے متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 5060] ، [مسلم 2667] ، [أبويعلی 1519] ، [ابن حبان 732] ، [نسائي فى فضائل القرآن 121، 122] ، [ابن كثير فى فضائله، ص: 267]
الحكم: إسناده صحيح والحديث متفق عليه
حدیث نمبر: 3392 سنن دارمی
يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، هَمَّامٌ ، أَبُو عِمْرَانَ الْجَوْنِيُّ ، جُنْدُبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، حَدَّثَنَا أَبُو عِمْرَانَ الْجَوْنِيُّ، عَنْ جُنْدُبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: "اقْرَءُوا الْقُرْآنَ مَا ائْتَلَفَتْ عَلَيْهِ قُلُوبُكُمْ، فَإِذَا اخْتَلَفْتُمْ فِيهِ، فَقُومُوا".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا جندب بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا: قرآن مجید اس وقت تک پڑھو جب تک کہ اس میں دل لگے، جب جی اُچاٹ ہونے لگے تو پڑھنا بند کر دو۔ [سنن دارمي/من كتاب فضائل القرآن /حدیث: 3392]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح وهو موقوف على جندب، [مكتبه الشامله نمبر: 3403] »
اس حدیث کی تخریج اوپر گذر چکی ہے۔ امام بخاری نے اسے موصولاً روایت کیا ہے۔ دیکھئے: [بخاري 5060]
وضاحت
(تشریح احادیث 3390 سے 3392)
اس حدیث کا ترجمہ یوں بھی کیا گیا ہے کہ قرآن مجید اس وقت تک پڑھو جب تک تمہارے دل ملے جلے ہوں اور اختلاف و فساد کی نیت نہ ہو، پھر جب تم میں اختلاف پڑ جائے اور تکرار و فساد کی نیت ہو جائے تو اٹھ کھڑے ہو اور قرآن پڑھنا موقوف کر دو۔
اختلاف کر کے فساد تک نوبت پہنچانا کتنا برا ہے یہ اس سے ظاہر ہے۔
کاش مسلمان اس پر غور کریں (راز رحمہ اللہ)۔
الحكم: إسناده صحيح وهو موقوف على جندب
حدیث نمبر: 3393 سنن دارمی
أَبُو غَسَّانَ مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيل ، أَبُو قُدَامَةَ ، أَبُو عِمْرَانَ الْجَوْنِيُّ ، جُنْدُبٍ
حَدَّثَنَا أَبُو غَسَّانَ مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيل، حَدَّثَنَا أَبُو قُدَامَةَ، حَدَّثَنَا أَبُو عِمْرَانَ الْجَوْنِيُّ، عَنْ جُنْدُبٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "اقْرَءُوا الْقُرْآنَ مَا ائْتَلَفَتْ عَلَيْهِ قُلُوبُكُمْ، فَإِذَا اخْتَلَفْتُمْ، فِيهِ فَقُومُوا".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا جندب رضی اللہ عنہ کی اس حدیث کا ترجمہ اوپر گزر چکا ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب فضائل القرآن /حدیث: 3393]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 3404] »
اس حدیث کی تخریج بھی اوپر گذر چکی ہے۔
الحكم: إسناده صحيح