بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
کوئی شخص اپنے بھاگے ہوئے غلام کی آزادی کی وصیت کرے
Sunan Darimi
کتب سنن دارمی وصیت کے مسائل کوئی شخص اپنے بھاگے ہوئے غلام کی آزادی کی وصیت کرے
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 3328 سنن دارمی
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ، عَنْ خَالِدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي إِسْحَاق، قَالَ:"سَأَلْتُ الْقَاسِمَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَمُعَاوِيَةَ بْنَ قُرَّةَ عَنْ رَجُلٍ قَالَ فِي وَصِيَّتِهِ:"كُلُّ لِي حُرٌّ، وَلَهُ مَمْلُوكٌ آبِقٌ، فَقَالَا: هُوَ حُرٌّ"، قَالَ الْحَسَنُ، وَإِيَاسٌ، وَبَكْرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ: ليس بحر.
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
یحییٰ بن ابی اسحاق نے کہا: میں نے قاسم بن عبدالرحمٰن اور معاویہ بن قرہ سے ایسے آدمی کی وصیت کے بارے میں پوچھا جو کہے میرے تمام غلام آزاد ہیں اور اس کا ایک غلام بھاگا ہوا بھی ہو، ان دونوں نے جواب دیا کہ وہ بھی آزاد ہو گا، اور حسن و ایاس و بکر بن عبداللہ نے کہا: وہ آزاد نہ ہو گا۔ [سنن دارمي/من كتاب الوصايا/حدیث: 3328]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 3339] »
اس اثر کی سند صحیح ہے، لیکن کہیں اور یہ روایت نہیں ملی۔
الحكم: إسناده صحيح