بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
جب کوئی آدمی بیماری میں آزادی کی وصیت کرے پھر تندرست ہو جائے؟
Sunan Darimi
کتب سنن دارمی وصیت کے مسائل جب کوئی آدمی بیماری میں آزادی کی وصیت کرے پھر تندرست ہو جائے؟
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 3302 سنن دارمی
سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، يُونُسَ ، الْحَسَنِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ يُونُسَ، عَنْ الْحَسَنِ:"أَنَّ رَجُلًا قَالَ فِي مَرَضِهِ: لِفُلَانٍ كَذَا وَلِفُلَانٍ كَذَا، وَعَبْدِي فُلَانٌ حُرٌّ، وَلَمْ يَقُلْ: إِنْ حَدَثَ بِي حَدَثٌ، فَبَرَأَ، قَالَ: هُوَ مَمْلُوكٌ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
حسن رحمہ اللہ سے مروی ہے، ایک آدمی نے بیماری کے دوران کہا: فلاں کے لئے اتنا اور فلاں کے لئے اتنا ہے، اور میرا فلاں غلام آزاد ہے، اور یہ نہیں کہا کہ اگر میرے ساتھ کوئی حادثہ ہو جائے تب ایسا ہے، پھر وہ صحت یاب ہو گیا، حسن رحمہ اللہ نے کہا: وہ غلام بدستور غلام رہے گا۔ [سنن دارمي/من كتاب الوصايا/حدیث: 3302]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح إلى الحسن، [مكتبه الشامله نمبر: 3313] »
اس اثر کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [سنن سعيد بن منصور 375]
الحكم: إسناده صحيح إلى الحسن