بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
جن لوگوں نے موت کے وقت مال خرچ کرنے کو ناپسند کیا ہے
Sunan Darimi
کتب سنن دارمی وصیت کے مسائل جن لوگوں نے موت کے وقت مال خرچ کرنے کو ناپسند کیا ہے
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 3281 سنن دارمی
حَدَّثَنَا يَعْلَى، عَنْ إِسْمَاعِيل، عَنْ قَيْسٍ، قَالَ: كَانَ يُقَالُ: "إِنَّ الرَّجُلَ لَيُحْرَمُ بَرَكَةَ مَالِهِ فِي حَيَاتِهِ، فَإِذَا كَانَ عِنْدَ الْمَوْتِ، تَزَوَّدَ بِفَجْرَةٍ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
قیس (ابن ابی حازم) نے کہا: یہ کہا جاتا تھا کہ آدمی اپنی زندگی میں اپنے مال کی برکت سے محروم رہے اور جب موت کا وقت آئے تو خوب خرچ کرے۔ [سنن دارمي/من كتاب الوصايا/حدیث: 3281]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 3292] »
اس اثر کی سند صحیح ہے، لیکن کسی اور محدث نے روایت نہیں کیا۔ اس کی سند میں یعلی: ابن عبید، اور اسماعیل: ابن ابی خالد ہیں۔
وضاحت
(تشریح احادیث 3278 سے 3281)
بعض نسخ میں «تزود بخوه» ہے اور بعض میں «بفجرة» ہے (یعنی «كثرة عطاءه» ) اور بعض میں «بعجزه» ہے، مطلب یہ کہ اپنی زندگی میں آدمی بخل سے کام لے، جب مرنے لگے تو پھر جود و کرم کے دروازے کھول دے، اس کو علمائے کرام نے ناپسند کیا ہے جیسا کہ اوپر مذکور ہے۔
نیز اس اثر میں صحت و تندرستی کی حالت میں صدقہ و خیرات کی ترغیب ہے جو باعثِ رحمت و برکت اور موجبِ ثواب ہے۔
والله اعلم۔
الحكم: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 3282 سنن دارمی
أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، أَبُو زُبَيْدٍ ، حُصَيْنٌ ، إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ ، أَبِيهِ ، عَبْدُ اللَّهِ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا أَبُو زُبَيْدٍ، حَدَّثَنَا حُصَيْنٌ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: "الْمُرَّانِ: الْإِمْسَاكُ فِي الْحَيَاةِ، وَالتَّبْذِيرُ عِنْدَ الْمَوْتِ". قَالَ أَبُو مُحَمَّد: يُقَالُ: مُرٌّ فِي الْحَيَاةِ، وَمُرٌّ عِنْدَ الْمَوْتِ.
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
عبداللہ نے کہا: دو چیزیں کڑوی ہیں: زندگی میں رکے رہنا اور موت کے وقت اسراف سے کام لینا۔ امام دارمی رحمہ اللہ نے کہا: کہا جاتا ہے زندگی میں بھی کڑوا اور موت کے وقت بھی کڑوا۔ [سنن دارمي/من كتاب الوصايا/حدیث: 3282]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 3293] »
اس اثر کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مجمع الزوائد 7185]
وضاحت
(تشریح حدیث 3281)
«الْمُرَيَّان: مُرَّىٰ» کی تثنیہ ہے صغریٰ و کبریٰ کی طرح فعلیٰ کے وزن پر، اس سے مقصد یہ ہے کہ زندگی و تندرستی میں تو آدمی مال کو دبائے رکھے، صدقہ و خیرات سے دور بھاگے، اور جب موت نظر آنے لگے تو پھر صدقہ و خیرات میں زیادتی سے کام لے۔
الحكم: إسناده صحيح