بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان: ”تمہاری یہ آگ جہنم کی آگ کا معمولی جزء ہے“
Sunan Darimi
کتب سنن دارمی دل کو نرم کرنے والے اعمال کا بیان نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان: ”تمہاری یہ آگ جہنم کی آگ کا معمولی جزء ہے“
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 2881 سنن دارمی
جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ ، الْهَجَرِيُّ ، أَبِي عِيَاضٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ، أَخْبَرَنَا الْهَجَرِيُّ، عَنْ أَبِي عِيَاضٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِنَّ نَارَكُمْ هَذِهِ جُزْءٌ مِنْ سَبْعِينَ جُزْءًا مِنْ نَارِ جَهَنَّمَ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: تمہاری یہ (دنیا کی) آگ جہنم کی آگ کا (اپنی گرمی اور ہلاکت خیزی میں) سترواں حصہ ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب الرقاق/حدیث: 2881]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف لضعف الهجري وهو: إبراهيم بن مسلم. وأبو عياض هو: عمرو بن الأسود، [مكتبه الشامله نمبر: 2889] »
اس روایت کی سند الہجری: ابراہیم بن مسلم کی وجہ سے ضعیف ہے، لیکن دوسری سند سے حدیث صحیح متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 3265] ، [مسلم 2843] ، [ابن حبان 7462] ، [موارد الظمآن 2608] ، [مسند الحميدي 1163]
وضاحت
(تشریح حدیث 2880)
صحیحین میں ہے: جب نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بیان کیا کہ دنیاوی آگ جہنم کی آگ کا ستّرواں حصہ ہے تو صحابہ میں سے کسی نے پوچھا: یا رسول الله! عذاب کے لئے تو یہ دنیاوی آگ بھی بہت تھی۔
آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: دنیا کی آگ کے مقابلہ میں جہنم کی آگ انہتر درجہ اور بڑھ کر ہے۔
اس سے معلوم ہوا اس آگ کی ہولناکی اور تمازت اور ہلاکت کا عالم کیا ہوگا۔
(اعاذنا اللہ منہا)۔
الحكم: إسناده ضعيف لضعف الهجري وهو: إبراهيم بن مسلم. وأبو عياض هو: عمرو بن الأسود