بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
جو جنت میں پہنچ گیا عیش کرے گا اسے کوئی غم نہ ہو گا
Sunan Darimi
کتب سنن دارمی دل کو نرم کرنے والے اعمال کا بیان جو جنت میں پہنچ گیا عیش کرے گا اسے کوئی غم نہ ہو گا
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 2854 سنن دارمی
حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ ، حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، أَيُّوبَ ، أَبِي رَافِعٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: "مَنْ دَخَلَ الْجَنَّةَ يَنْعَمُ لَا يَبْؤُسُ: لَا تَبْلَى ثِيَابُهُ، وَلَا يَفْنَى شَبَابُهُ، فِي الْجَنَّةِ مَا لَا عَيْنٌ رَأَتْ وَلَا أُذُنٌ سَمِعَتْ، وَلَا خَطَرَ عَلَى قَلْبِ بَشَرٍ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: جو شخص جنت میں جائے گا عیش کرے گا، اسے کوئی غم نہ ہوگا، نا اس کے کپڑے بوسیدہ ہوں گے نہ اس کی جوانی کو زوال آئے گا (یعنی سدا جوان رہے گا، بوڑھا نہ ہوگا) اور اس کے لئے جنت میں ایسی چیزیں ہوں گی جن کو نہ کسی آنکھ نے دیکھا، نہ کسی کان نے سنا اور کسی بشر کے دل میں اس کا خیال تک نہ آیا۔ [سنن دارمي/من كتاب الرقاق/حدیث: 2854]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2861] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 2836 اور اخير جمله 2824] ، [أبويعلی 6428] ، [ابن حبان 7387] ، [موارد الظمآن 2621، وغيرهم]
الحكم: إسناده صحيح