بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
جہنم کی وادیوں کا بیان
Sunan Darimi
کتب سنن دارمی دل کو نرم کرنے والے اعمال کا بیان جہنم کی وادیوں کا بیان
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 2851 سنن دارمی
يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَزْهَرُ بْنُ سِنَانٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ وَاسِعٍ ، أَبَاكَ ، أَبِيهِ
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَخْبَرَنَا أَزْهَرُ بْنُ سِنَانٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ وَاسِعٍ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى بِلَالِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ، فَقُلْتُ: إِنَّ أَبَاكَ حَدَّثَنِي , عَنْ أَبِيهِ، عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ:"إِنَّ فِي جَهَنَّمَ وَادِيًا يُقَالُ لَهُ: هَبْهَبُ، يَسْكُنُهُ كُلُّ جَبَّارٍ" فَإِيَّاكَ أَنْ تَكُونَ مِنْهُمْ.
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
محمد بن واسع نے کہا: میں بلال بن ابی بردہ کے پاس گیا، میں نے کہا: تمہارے والد نے اپنے والد سے روایت کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ: جہنم میں ایک وادی ہے جس کو ہبہب کہا جاتا ہے، ہر سرکش و مغرور شخص اس میں رہے گا، خبردار تم ان لوگوں میں سے نہ ہونا۔ (یعنی اس وادی والے مغرور و سرکش نہ بننا)۔ [سنن دارمي/من كتاب الرقاق/حدیث: 2851]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف، [مكتبه الشامله نمبر: 2858] »
اس روایت کی سند ضعیف ہے۔ دیکھئے: [أبويعلی 7249] ، [الحاكم 596/4، 8765] ، [أبونعيم فى الحلية 256/2] ، [ابن الجوزي فى الموضوعات 264/3]
الحكم: إسناده ضعيف