بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
اللہ تعالیٰ کو دیکھنے کا بیان
Sunan Darimi
کتب سنن دارمی دل کو نرم کرنے والے اعمال کا بیان اللہ تعالیٰ کو دیکھنے کا بیان
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 2836 سنن دارمی
أَبُو الْيَمَانِ: الْحَكَمُ بْنُ نَافِعٍ ، شُعَيْبِ بْنِ أَبِي حَمْزَةَ ، الزُّهْرِيِّ ، سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيِّبِ ، وَعَطَاءُ بْنُ يَزِيدَ اللَّيْثِيُّ ، أَبَا هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ: الْحَكَمُ بْنُ نَافِعٍ، عَنْ شُعَيْبِ بْنِ أَبِي حَمْزَةَ، عَنْ الزُّهْرِيِّ , أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيِّبِ، وَعَطَاءُ بْنُ يَزِيدَ اللَّيْثِيُّ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ أَخْبَرَهُمَا: أَنَّ النَّاسَ , قَالُوا لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: هَلْ نَرَى رَبَّنَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "هَلْ تُمَارُونَ فِي رُؤْيَةِ الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ لَيْسَ دُونَهُ سَحَابٌ؟"، قَالُوا: لَا، يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:"فَهَلْ تُمَارُونَ فِي الشَّمْسِ لَيْسَ دُونَهَا سَحَابٌ؟"، قَالُوا: لَا، قَالَ:"فَإِنَّكُمْ تَرَوْنَهُ كَذَلِكَ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے خبر دی کہ لوگوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے پوچھا: کیا قیامت کے دن ہم اپنے رب کو دیکھ سکیں گے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: کیا تمہیں چودہویں کا چاند دیکھنے میں جب کہ اس کے نزدیک کہیں بادل نہ ہو شبہ ہوتا ہے؟ صحابہ نے عرض کیا: ہرگز نہیں یا رسول اللہ! پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: اور کیا تمہیں سورج کے دیکھنے میں کوئی شبہ ہوتا ہے جبکہ اس کے نزدیک کہیں بادل نہ ہو؟ عرض کیا: نہیں یا رسول اللہ! آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: یقیناً تم رب العزت کو اسی طرح دیکھو گے۔ [سنن دارمي/من كتاب الرقاق/حدیث: 2836]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2843] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 806] ، [مسلم 182] ، [أبويعلی 6360] ، [ابن حبان 7429] ، [الحميدي 1212]
وضاحت
(تشریح حدیث 2835)
یعنی جس طرح چاند و سورج کو دیکھتے ہو اسی طرح اپنے رب کو دیکھو گے، اور اس رویت میں کوئی شک و شبہ نہ ہوگا۔
اس حدیث سے ربِ کائنات کا قیامت کے دن دیدار ثابت ہوا جس سے اہل جنّت کو جنت اور جنت کی نعمتیں دینے کے بعد مشرف کیا جائے گا۔
دیکھئے: تفسیرِ آیت: «﴿لِلَّذِينَ أَحْسَنُوا الْحُسْنَى وَزِيَادَةٌ﴾ [يونس: 26] »
الحكم: إسناده صحيح