بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
آدمی جس سے محبت کرے اسی کے ساتھ ہو گا
Sunan Darimi
کتب سنن دارمی دل کو نرم کرنے والے اعمال کا بیان آدمی جس سے محبت کرے اسی کے ساتھ ہو گا
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 2822 سنن دارمی
سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، سُلَيْمَانَ بْنِ الْمُغِيرَةِ ، حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ ، أَبِي ذَرٍّ
أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ الْمُغِيرَةِ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ: الرَّجُلُ يُحِبُّ الْقَوْمَ وَلَا يَسْتَطِيعُ أَنْ يَعْمَلَ مِثْلَ عَمَلِهِمْ؟، قَالَ:"أَنْتَ يَا أَبَا ذَرٍّ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ". قُلْتُ: فَإِنِّي أُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ؟، قَالَ: "أَنْتَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ایک شخص کسی قوم سے محبت کرتا ہے لیکن ان کے جیسا عمل نہیں کر سکتا؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اے ابوذر! تم اسی کے ساتھ ہوگے جس سے محبت کی ہے، میں نے پھر عرض کیا: میں تو الله اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہوں؟ فرمایا: تم اسی کے ساتھ ہوگے جس سے محبت کی ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب الرقاق/حدیث: 2822]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2829] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 5126] ، [ابن حبان 556] ، [موارد الظمآن 2506، وله شاهد عند البخاري 6168] و [مسلم 2640] و [ترمذي 2385] و [أبي يعلی 2758، عن ابن مسعود و انس و صفوان بن عسال رضي الله عنهم بلفظ: «اَلْمَرْءَ مَعَ مَنْ أَحَبَّ» يعني آدمي جس سے محبت كرے اس كے ساته هوگا۔]
وضاحت
(تشریح حدیث 2821)
اللہ تعالیٰ سے محبت اساس اور اصل ہے، نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور صحابہ و تابعین و ائمہ و فقہاء اور نیک لوگوں کی محبت اسی محبتِ الٰہی کے تابع ہیں، آدمی اگر ان سے محبت رکھے تو انہیں کے ساتھ آخرت و قیامت کے دن ہوگا، اور اگر اشرار و شیاطین و فتنہ و فساد برپا کرنے والوں، عاصی و گنہگار، گانے بجانے والے ہیروز سے اگر کوئی لگاؤ رکھے گا اور امورِ دینیہ سے غفلت برتے گا تو قیامت میں اس کا حشر انہیں کے ساتھ ہوگا۔
الله تعالیٰ نیک لوگوں کی صحبت اور ان کی محبت ہمیں نصیب فرمائے، آمین۔
الحكم: إسناده صحيح