☽ 29 Jumada al-Ula 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب: «الْحُمَّى مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ»:
Sunan Darimi
Books← Sunan Darimi← دل کو نرم کرنے والے اعمال کا بیان← باب: «الْحُمَّى مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ»:
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 1
Hadith No.: 2804 Sunan Darimi
مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ ، سُفْيَانَ ، أَبِيهِ ، عَبَايَةَ بْنِ رِفَاعَةَ ، رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبَايَةَ بْنِ رِفَاعَةَ، عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "الْحُمَّى مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ أَوْ مِنْ فَوْرِ جَهَنَّمَ فَأَبْرِدُوهَا بِالْمَاءِ".
Translation: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”بخار جہنم کی بھاپ میں سے ہے یا جہنم کے جوش مارنے کی وجہ سے، پس اس کو پانی سے ٹھنڈا کرو۔“ [سنن دارمي/من كتاب الرقاق/حدیث: 2804]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح على شرط البخاري، [مكتبه الشامله نمبر: 2811] »
اس حدیث کی سند صحیح على شرط البخاری ہے۔ دیکھئے: [بخاري 5725] ، [مسلم 84/2212] ، [ترمذي 2073] ، [ابن ماجه 3473] ، [أحمد 141/4] ، [طبراني 274/2، 4397، وغيرهم]
وضاحت
(تشریح حدیث 2803)
اس سے مراد وہ بخار ہے جو صفراء کے جوش سے چڑھ آئے، اس میں ٹھنڈے پانی سے نہانا یا ہاتھ پاؤں کا دھونا مفید ہے، اسے آج کی ڈاکٹری نے بھی تسلیم کیا ہے، شدید بخار میں برف کا استعمال بھی اسی قبیل سے ہے، اور مروجہ ڈاکٹری کا ایک شعبۂ علاج پانی سے بھی ہے جو کافی ترقی پذیر ہے، ہمارے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو الله تعالیٰ نے جمیع علومِ نافعہ کا خزانہ بنا کر مبعوث فرمایا تھا، چنانچہ فنِ طبابت میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پیش کردہ اصول اس قدر جامع ہیں کہ کوئی بھی عقل مند ان کی تردید نہیں کر سکتا۔
(مولانا راز رحمہ اللہ)۔
Grade: إسناده صحيح على شرط البخاري