بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
کون سا عمل سب سے اچھا ہے
Sunan Darimi
کتب سنن دارمی دل کو نرم کرنے والے اعمال کا بیان کون سا عمل سب سے اچھا ہے
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 2773 سنن دارمی
جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ ، هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، أَبِيهِ ، أَبِي الْمُرَاوِحِ ، أَبِي ذَرٍّ
أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي الْمُرَاوِحِ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ , قَالَ: سَأَلَ رَجُلٌ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: أَيُّ الْأَعْمَالِ أَفْضَلُ؟. قَالَ: "إِيمَانٌ بِاللَّهِ، وَجِهَادٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نے کہا: ایک صحابی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے پوچھا: کون سا عمل سب سے اچھا ہے؟ فرمایا: اللہ پر ایمان لانا پھر اللہ کے راستے میں جہاد کرنا۔ [سنن دارمي/من كتاب الرقاق/حدیث: 2773]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح والحديث متفق عليه، [مكتبه الشامله نمبر: 2780] »
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 2518] ، [مسلم 84] ، [نسائي 3129] ، [ابن حبان 152] ، [الحميدي 131]
الحكم: إسناده صحيح والحديث متفق عليه
حدیث نمبر: 2774 سنن دارمی
يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، هِشَامٌ ، يَحْيَى ، أَبِي جَعْفَرٍ ، أَبَا هُرَيْرَةَ
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ: أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "أَفْضَلُ الْأَعْمَالِ عِنْدَ اللَّهِ إِيمَانٌ لَا شَكَّ فِيهِ". قَالَ أَبُو مُحَمَّدٍ: أَبُو جَعْفَرٍ: رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ.
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابوہريرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: سب سے اچھا عمل اللہ کے نزدیک ایمان ہے اس میں کوئی شک نہیں۔ [سنن دارمي/من كتاب الرقاق/حدیث: 2774]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده جيد، [مكتبه الشامله نمبر: 2781] »
اس حدیث کی سند جید ہے۔ دیکھئے: [بخاري 26] ، [مسلم 244] ، [نسائي 500] ، [ابن حبان 4597] ، [الموارد 22]
وضاحت
(تشریح احادیث 2772 سے 2774)
افضل الاعمال کے سلسلے میں مختلف اوقات میں مختلف اشخاص کے لئے مختلف اعمال احادیث میں مذکور ہیں، کہیں نماز کو، کہیں جہاد کو، اور کہیں دوسرے امور کو افضل الاعمال میں ذکر کیا گیا ہے، تو یہ سائل کی حیثیت کے مطابق ہے، جس کو جس امر کی زیادہ ضرورت تھی رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے وہی ذکر فرما دیا۔
الحكم: إسناده جيد