بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
جو میں جانتا ہوں اگر تم جان لیتے تو
Sunan Darimi
کتب سنن دارمی دل کو نرم کرنے والے اعمال کا بیان جو میں جانتا ہوں اگر تم جان لیتے تو
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 2770 سنن دارمی
أَبُو الْوَلِيدِ ، شُعْبَةُ ، مُوسَى بْنِ أَنَسٍ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَنَسٍ، عَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: "لَوْ تَعْلَمُونَ مَا أَعْلَمُ، لَضَحِكْتُمْ قَلِيلًا، وَلَبَكَيْتُمْ كَثِيرًا".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اگر تمہیں وہ معلوم ہو جائے جو مجھے معلوم ہے تو تم ہنستے کم اور روتے زیادہ۔ [سنن دارمي/من كتاب الرقاق/حدیث: 2770]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح والحديث متفق عليه، [مكتبه الشامله نمبر: 2777] »
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 4621] ، [مسلم 2359] ، [ابن ماجه 4191] ، [أبويعلی 3105] ، [ابن حبان 5792]
الحكم: إسناده صحيح والحديث متفق عليه
حدیث نمبر: 2771 سنن دارمی
عَفَّانُ ، هَمَّامٌ ، قَتَادَةُ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا عَفَّانُ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ، عَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِ هَذَا.
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
اس سند سے بھی سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مثلِ سابق مروی ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب الرقاق/حدیث: 2771]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح وهو مكرر ما قبله، [مكتبه الشامله نمبر: 2778] »
تخریج و ترجمہ اوپر گذر چکا ہے۔
وضاحت
(تشریح احادیث 2769 سے 2771)
نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے جنّت و دوزخ کا بچشمِ خود مشاہدہ کیا، الله تعالیٰ کے غضب، حساب و جزاء کا آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو بخوبی ادراک تھا، اس لئے فرمایا: اگر تم کو وہ معلوم ہو جائے جو مجھے معلوم ہے تو تم ہنسنا چھوڑ دو، ہنسو کم اور روؤ زیادہ۔
الحكم: إسناده صحيح وهو مكرر ما قبله