بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
ہر ایک کے ساتھ ایک جن ساتھی جنوں میں سے موجود ہے
Sunan Darimi
کتب سنن دارمی دل کو نرم کرنے والے اعمال کا بیان ہر ایک کے ساتھ ایک جن ساتھی جنوں میں سے موجود ہے
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 2769 سنن دارمی
مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ ، سُفْيَانَ ، مَنْصُورٍ ، سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، أَبِيهِ ، عَبْدِ اللَّهِ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَا مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ إِلَّا وَمَعَهُ قَرِينُهُ مِنَ الْجِنِّ، وَقَرِينُهُ مِنَ الْمَلَائِكَةِ". قَالُوا: وَإِيَّاكَ؟. قَالَ:"نَعَمْ وَإِيَّايَ، وَلَكِنَّ اللَّهَ أَعَانَنِي عَلَيْهِ فَأَسْلَمَ". قَالَ أَبُو مُحَمَّدٍ: مِنَ النَّاسِ مَنْ يَقُولُ: أَسْلَمَ: اسْتَسْلَمَ. يَقُولُ: ذَلَّ.
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کوئی نہیں مگر اس کے ساتھ ایک شیطان (جن) اس کا ساتھی نزدیک رہنے والا اور ایک ساتھی فرشتوں میں سے مقرر کر دیا گیا ہے۔ صحابہ نے عرض کیا: کیا آپ کے ساتھ بھی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایسا ہی ہے؟ فرمایا: ہاں میرے ساتھ بھی شیطان ہے لیکن اللہ تعالیٰ نے میری اس پر مدد کی ہے اور وہ میرا مطیع ہو گیا ہے یا میں اس سے محفوظ ہو گیا ہوں۔
امام محمد دارمی رحمہ اللہ نے کہا: اسلم کہا ہے یعنی وہ تابع فرمان ہو گیا ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب الرقاق/حدیث: 2769]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2776] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 2814] ، [أبويعلی 5143] ، [ابن حبان 6417] ، [دلائل النبوه 127]
وضاحت
(تشریح حدیث 2768)
اور بعض علماء نے «أُسْلَمَ» کہا ہے، یعنی میں اس کی کارستانی سے محفوظ ہوں، اب وہ مجھے نیک بات کے سوا کسی بری بات کا حکم نہیں کرتا ہے۔
پیغمبرِ اسلام نے بتا دیا کہ ہر انسان کے ساتھ شیطان اور فرشتہ ساتھ لگا ہوا ہے۔
شیطان برے کام پر ابھارتا ہے اور فرشتہ اچھے کام کی طرف بلاتا ہے۔
اب یہ انسان کے اختیار میں ہے کہ کس کا حکم مانتا ہے۔
الحكم: إسناده صحيح