بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
صحت و فراغت کا بیان
Sunan Darimi
کتب سنن دارمی دل کو نرم کرنے والے اعمال کا بیان صحت و فراغت کا بیان
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 2742 سنن دارمی
الْمَكِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَبْدُ اللَّهِ هُوَ: ابْنُ سَعِيدٍ ، أَبَاهُ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
أَخْبَرَنَا الْمَكِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ هُوَ: ابْنُ سَعِيدٍ , أَنَّهُ سَمِعَ أَبَاهُ يُحَدِّثُ , عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِنَّ الصِّحَّةَ وَالْفَرَاغَ نِعْمَتَانِ مِنْ نِعَمِ اللَّهِ، مَغْبُونٌ فِيهِمَا كَثِيرٌ مِنَ النَّاسِ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: صحت و فراغت الله کی نعمتوں میں سے دو ایسی نعمتیں ہیں جن کی اکثر لوگ قدر نہیں کرتے ہیں۔ [سنن دارمي/من كتاب الرقاق/حدیث: 2742]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2749] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 6412] ، [ابن ماجه 4170] ، [أحمد 285/1] ، [طبراني 392/10، 10787]
وضاحت
(تشریح حدیث 2741)
تندرستی اور فراغت حقیقت میں اللہ تعالیٰ کی بڑی نعمتیں ہیں، اور ان کو غنیمت سمجھتے ہوئے ان کا صحیح استعمال کرنا چاہئے۔
ایسا نہ ہو کہ بیماری آ گھیرے یا مصروفیت بڑھ جائے اور پھر انسان اللہ کی یاد سے غافل ہو کر ادائے واجبات میں کوتاہی برتے۔
حدیث میں ہے: «اغْتَنِمْ خَمْسًا قَبْلَ خَمْسٍ» اور ان میں سے بتایا گیا کہ «صِحَّتَكَ قَبْلَ مَرَضِكَ وَفَرَاغَكَ قَبْلَ شُغُلِكَ» یعنی انسانی تندرستی کو بیماری سے پہلے، فراغت کو مشغولیت سے پہلے غنیمت جانے اور عمل کر لے، تاکہ پچھتانا نہ پڑے۔
غالب نے کہا:
تنگدستی گرچہ ہو غالب . . . تندرستی ہزار نعمت ہے
اور علامہ حالی نے کہا:
فراغت سے دنیا میں دم بھر نہ بیٹھو
اگر چاہتے ہو فراغت زیادہ
فرشتوں سے بڑھ کر ہے انسان بننا
مگر اس میں لگتی ہے محنت زیادہ
الحكم: إسناده صحيح