بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
جب کسی جگہ پڑاؤ ڈالیں تو کیا کہیں؟
Sunan Darimi
کتب سنن دارمی کتاب الاستئذان کے بارے میں جب کسی جگہ پڑاؤ ڈالیں تو کیا کہیں؟
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 2715 سنن دارمی
أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاق ، وَعَفَّانُ ، وُهَيْبٌ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَجْلانَ ، يَعْقُوبَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَشَجِّ ، سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، سَعْدِ بْنِ مَالِكٍ ، خَوْلَةَ بِنْتِ حَكِيمٍ
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاق، وَعَفَّانُ , قَالَا: حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَجْلانَ، عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَشَجِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ سَعْدِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ خَوْلَةَ بِنْتِ حَكِيمٍ، قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: "لَوْ أَنَّ أَحَدَكُمْ إِذَا نَزَلَ مَنْزِلًا، قَالَ: أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ، لَمْ يَضُرَّهُ فِي ذَلِكَ الْمَنْزِلِ شَيْءٌ حَتَّى يَرْتَحِلَ مِنْهُ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدہ خولہ بنت حکیم رضی الله عنہا نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: جب کوئی (سفرمیں) کسی جگہ میں اترے اور یہ کہہ لے «أَعُوْذُ بِكَلِمَاتِ اللّٰهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ» تو اس منزل کی کوئی چیز اسے نقصان نہ پہنچائے گی یہاں تک کہ اس جگہ سے کوچ کرے۔
ترجمہ دعا: میں اللہ کے مکمل کلمات کے ساتھ پناہ چاہتا ہوں اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی۔ [سنن دارمي/من كتاب الاستئذان/حدیث: 2715]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن من أجل محمد بن عجلان ولكن الحديث صحيح ووهيب هو: ابن خالد، [مكتبه الشامله نمبر: 2722] »
اس روایت کی سند محمد بن عجلان کی وجہ سے حسن ہے، لیکن حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 2708] ، [ترمذي 3437] ، [ابن ماجه 3547] ، [أحمد 409/6] ، [طبراني 237/24، 603] ، [ابن خزيمه 2567] ، [شرح السنة 145/5، 1347]
الحكم: إسناده حسن من أجل محمد بن عجلان ولكن الحديث صحيح ووهيب هو: ابن خالد