بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
جانوروں کو کرسی بنانے کی ممانعت کا بیان
Sunan Darimi
کتب سنن دارمی کتاب الاستئذان کے بارے میں جانوروں کو کرسی بنانے کی ممانعت کا بیان
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 2703 سنن دارمی
عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، شَبَابَةُ بْنُ سَوَّارٍ ، لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، سَهْلِ بْنِ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ ، أَبِيهِ
أَخْبَرَنَا عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا شَبَابَةُ بْنُ سَوَّارٍ، حَدَّثَنَا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ أَبِيهِ وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ: "ارْكَبُوا هَذِهِ الدَّوَابَّ سَالِمَةً، وَلَا تَتَّخِذُوهَا كَرَاسِيَّ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سہل بن انس سے مروی ہے، انہوں نے اپنے والد سے روایت کیا جو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے صحابہ میں سے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ان جانوروں پر سوار رہو جب تک کہ وہ تھکے اور مجروح نہ ہوں اور انہیں کرسی نہ بناؤ۔ [سنن دارمي/من كتاب الاستئذان/حدیث: 2703]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 2710] »
اس حدیث کی سند حسن ہے۔ دیکھئے: [مسندأحمد 439/3] ، [ابن حبان 5619] ، [موارد الظمآن 2002] ، [ابن قانع فى معجم الصحابة 973] ۔ اور منادی نے اس کو ابویعلی و طبرانی اور حاکم کی طرف منسوب کیا ہے، لیکن مسند میں ہے کہ سہل بن معاذ بن انس یعنی سہل کے والد معاذ ہیں نہ کہ انس۔
الحكم: إسناده حسن
حدیث نمبر: 2704 سنن دارمی
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ ، اللَّيْثِ
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ، عَنْ اللَّيْثِ إِلَّا أَنَّهُ مُخَالِفٌ شَبَابَةَ فِي شَيْءٍ.
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
امام دارمی رحمہ اللہ نے کہا: عبداللہ بن صالح نے ہم کو خبر دی لیث سے، لیکن ان کی روایت شبابہ بن سوار سے کچھ مختلف ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب الاستئذان/حدیث: 2704]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «لم يحكم عليه المحقق، [مكتبه الشامله نمبر: 2711] »
اس حدیث کی تخریج اوپر گذر چکی ہے۔
وضاحت
(تشریح احادیث 2702 سے 2704)
اسلامی شریعت نے جانوروں پر بھی رحم کرنے کی تعلیم دی ہے، اور اس بارے میں متعدد احادیث مروی ہیں جن میں سے ایک مذکورہ بالا روایت ہے جس میں حکم دیا گیا ہے کہ بے جان کرسی کی طرح وقت بے وقت انسان اس پر بیٹھا نہ رہے۔
ایک روایت ہے: «‏‏‏‏أركبوها غير مقروحة» ۔
مسند احمد میں مفصل روایت یوں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اونٹ پر سوار لوگوں کو بازار میں دیکھا جو گپ شپ میں لگے ہوئے تھے، تب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: «إِرْكَبُوْهَا، سَالِمَةً وَدَعُوْهَا سَالِمَةً وَلَا تَتَّخِذُوْهَا كَرَاسِيِّ.» دیکھئے [مسند أحمد 439/2، 15714، 15735] ۔
الحكم: لم يحكم عليه المحقق