بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
اونٹ کے کوہان پر شیطان کے بیٹھنے کا بیان
Sunan Darimi
کتب سنن دارمی کتاب الاستئذان کے بارے میں اونٹ کے کوہان پر شیطان کے بیٹھنے کا بیان
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 2702 سنن دارمی
عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ حَمْزَةَ بْنِ عَمْرٍو الْأَسْلَمِيِّ ، أَبِي
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ حَمْزَةَ بْنِ عَمْرٍو الْأَسْلَمِيِّ، قَالَ: وَقَدْ صَحِبَ أَبُوهُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "عَلَى ذِرْوَةِ كُلِّ بَعِيرٍ شَيْطَانٌ، فَإِذَا رَكِبْتُمُوهَا فَسَمُّوا اللَّهَ وَلَا تُقَصِّرُوا عَنْ حَاجَاتِكُمْ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
محمد بن حمزہ بن عمرو اسلمی نے کہا اور ان کے والد سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے صحابہ میں تھے، انہوں نے کہا: میں نے اپنے والد سے سنا، وہ کہتے تھے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ہر اونٹ کے کوہان پر شیطان ہوتا ہے، اس لئے جب تم اونٹ پر سوار ہو تو اللہ کا نام لو (یعنی بسم اللہ کہو) اور اپنی ضروریات میں کمی نہ کرو۔ [سنن دارمي/من كتاب الاستئذان/حدیث: 2702]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 2709] »
اس حدیث کی سند حسن ہے۔ دیکھئے: [ابن حبان 1703، 2694] ، [موارد الظمآن 2000] ، [ابن أبى شيبه 9772] ، [طبراني فى الأوسط 1945] ، [مجمع الزوائد 367/1]
وضاحت
(تشریح حدیث 2701)
اس سے ثابت ہوا کہ کسی بھی سواری پر بیٹھنے سے پہلے بسم اللہ ضرور پڑھنی چاہیے تاکہ ہر شر سے محفوظ رہے۔
الحكم: إسناده حسن