بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
تین آدمی کا ایک جانور پر سوار ہونے کا بیان
Sunan Darimi
کتب سنن دارمی کتاب الاستئذان کے بارے میں تین آدمی کا ایک جانور پر سوار ہونے کا بیان
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 2700 سنن دارمی
أَبُو النُّعْمَانِ ، ثَابِتُ بْنُ يَزِيدَ ، عَاصِمٌ الْأَحْوَلُ ، مُوَرِّقٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ
أَخْبَرَنَا أَبُو النُّعْمَانِ، حَدَّثَنَا ثَابِتُ بْنُ يَزِيدَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَاصِمٌ الْأَحْوَلُ، عَنْ مُوَرِّقٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ، قَالَ:"كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَفَلَ، تُلُقِّيَ بِي وَبِالْحَسَنِ أَوْ بِالْحُسَيْنِ، قَالَ: وَأُرَاهُ قَالَ: الْحَسَنَ فَحَمَلَنِي بَيْنَ يَدَيْهِ، وَالْحَسَنَ وَرَاءَهُ، حَتَّى قَدِمْنَا الْمَدِينَةَ وَنَحْنُ عَلَى الدَّابَّةِ الَّتِي عَلَيْهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب سفر سے لوٹ کر آتے تو مجھے اور سیدنا حسن کو یا سیدنا حسین رضی اللہ عنہما کو استقبال کے لئے کھڑا پاتے۔ راوی نے کہا: میرا خیال ہے کہ وہ سیدنا حسن رضی اللہ عنہ تھے، پس آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے اپنے آگے اور سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کو اپنے پیچھے سوار کر لیا یہاں تک کہ ہم مدینہ میں داخل ہوئے اور ہم اسی جانور پر سوار تھے جس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سوار تھے۔ [سنن دارمي/من كتاب الاستئذان/حدیث: 2700]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2707] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 2428] ، [أبوداؤد 2566] ، [ابن ماجه 3773] ، [أبويعلی 6791] ، [الحميدي 548]
وضاحت
(تشریح حدیث 2699)
دابہ سواری کے جانور کو کہتے ہیں جس میں اونٹ، گھوڑا، خچر سب شامل ہیں، اونٹ اور گھوڑے پر تین آدمی سوار ہو جائیں تو کوئی مضائقہ نہیں لیکن خچر اور گدھے پر تین آدمیوں کا سوار ہونا اس کو تکلیف دے گا، اور رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جو سراپا رحمت تھے ان سے اس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کسی حیوان کو بھی اذیت میں مبتلا کریں گے، اس لئے ظاہر یہ ہوتا ہے کہ وہ سواری اونٹ کی تھی، نیز یہ بھی ہو سکتا ہے کہ سیدنا عبداللہ اور سیدنا حسن رضی اللہ عنہما بچے ہی تھے اور ان کا وزن زیادہ نہ رہا ہوگا۔
اس حدیث سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا بچوں اور یتیموں سے محبت و الفت، شفقت و مہربانی کا بھی اندازہ ہوتا ہے۔
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بھتیجے، سیدنا جعفر بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے بیٹے ہیں، جن کے والد سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ شہید ہوگئے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ان کو بہت محبت اور پیار دیتے تھے۔
سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہما سے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی محبت معروف و مشہور ہے۔
الحكم: إسناده صحيح