بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
سود صرف ادھار دینے میں ہے
Sunan Darimi
کتب سنن دارمی خرید و فروخت کے ابواب سود صرف ادھار دینے میں ہے
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 2616 سنن دارمی
أَبُو عَاصِمٍ ، ابْنِ جُرَيْر ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ ، أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ
أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ ابْنِ جُرَيْر، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ: أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ: "إِنَّمَا الرِّبَا فِي الدَّيْنِ". قَالَ عَبْد اللَّهِ: مَعْنَاهُ: دِرْهَمٌ بِدِرْهَمَيْنِ.
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: مجھے سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما نے خبر دی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: سود صرف قرض کی صورت میں ہے۔ امام دارمی رحمہ اللہ نے کہا: یعنی (ایک) درہم کے بدلے دو درہم ادا کرے۔ (تو سود ہے)۔ [سنن دارمي/من كتاب البيوع/حدیث: 2616]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2622] »
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 2178، 2179] ، [مسلم 1596] ، [نسائي 4594] ، [ابن ماجه 2257] ، [ابن حبان 5023] ، [الحميدي 555]
وضاحت
(تشریح حدیث 2615)
اس کی صورت یہ ہے کہ ایک درہم کسی کو ادھار دے اور کہے کہ ایک ماہ بعد دو درہم ادا کرنے ہوں گے، سو یہ عین سود ہے۔
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما صرف اسی کو ربا (سود) سمجھتے تھے کہ ایک جنس ادھار فروخت کی جائے تب ہی ربا ہوگی، اگر تفاضل کے ساتھ ایک درہم دو درہم کے بدلے نقد بیچے تو جائز و درست ہے، اس پر سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ وغیرہ نے اعتراض کیا تو انہوں نے اپنی غلطی کا اعتراف کیا اور تمام صحابہ کا اجماع اس پر ہو گیا کہ ادھار اور تفاضل ایک جنس میں سود و بیاج کا سبب ہے۔
بعض علماء نے کہا: «لا ربا إلا فى النسئية» منسوخ ہے، اور بعض نے کہا: سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اس قول سے رجوع کر لیا تھا۔
الحكم: إسناده صحيح