بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
کوئی آدمی کسی غلام کو فروخت کرے جس کے پاس مال بھی ہو
Sunan Darimi
کتب سنن دارمی خرید و فروخت کے ابواب کوئی آدمی کسی غلام کو فروخت کرے جس کے پاس مال بھی ہو
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 2597 سنن دارمی
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ ، ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ ، ابْنِ شِهَابٍ ، سَالِمٍ ، أَبِيهِ
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، عَنْ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَنِ اشْتَرَى عَبْدًا وَلَمْ يَشْتَرِطْ مَالَهُ، فَلَا شَيْءَ لَهُ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سالم نے روایت کیا اپنے والد سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: جو شخص کوئی غلام خریدے اور اس کے مال کی شرط نہ لگائے تو اس مشتری کے لئے غلام کے مال میں سے کچھ نہیں ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب البيوع/حدیث: 2597]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2603] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 2379] ، [مسلم 1543] ، [أبويعلی 5427] ، [ابن حبان 4921]
بخاری شریف کی روایت میں ہے: ”اگر کسی شخص نے کوئی مال والا غلام بیچا تو اس کا مال بیچنے والے کا ہوگا، ہاں اگر مشتری اس کی شرط لگائے (کہ غلام کے ساتھ اس کا مال بھی خریدتا ہوں) تب غلام کا مال مشتری کے لئے ہوگا۔“
الحكم: إسناده صحيح