☽ 29 Jumada al-Ula 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب في النَّهْيِ عَنْ بَيْعِ الثِّمَارِ حَتَّى يَبْدُوَ صَلاَحُهَا:
Sunan Darimi
Books← Sunan Darimi← خرید و فروخت کے ابواب← باب في النَّهْيِ عَنْ بَيْعِ الثِّمَارِ حَتَّى يَبْدُوَ صَلاَحُهَا:
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 1
Hadith No.: 2591 Sunan Darimi
خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، مَالِكٌ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
أَخْبَرَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ:"نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعِ الثِّمَارِ حَتَّى يَبْدُوَ صَلَاحُهَا، نَهَى الْبَائِعَ وَالْمُشْتَرِيَ".
Translation: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پکنے سے پہلے پھلوں کی بیع سے منع فرمایا۔ بیچنے اور خریدنے والے دونوں کو اس بیع سے منع فرمایا۔ [سنن دارمي/من كتاب البيوع/حدیث: 2591]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده قوي، [مكتبه الشامله نمبر: 2597] »
اس روایت کی سند قوی اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 2194] ، [مسلم 1534] ، [أبويعلی 5415] ، [ابن حبان 4981، وغيرهم]
وضاحت
(تشریح حدیث 2590)
پھلوں کے پکنے کا مطلب یہ ہے کہ ان میں سرخی یا زردی پیدا ہو جائے اور پکنے کی صلاحیت نمایاں ہونے لگے، اس وقت ان کی خرید و فروخت جائز ہے اس سے پہلے نہیں۔
قسطلانی رحمہ اللہ نے کہا: ہر چیز میں اس کے پکنے کی صلاحیت کے ظہور «حَتَّي يَبْدُوَ صَلَاحُهَا» سے مراد اس میں وہ صفت پیدا ہو جائے جو غالب طور پر مطلوب ہوتی ہے۔
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ کچے پھل اور میوے بیچنا منع ہے، جب پکنے کے آثار پیدا ہو جائیں تب ہی پھلوں کا بیچنا درست ہے کیوں کہ ہو سکتا ہے کچے میوے میں یا پھل میں کوئی بیماری پیدا ہو جائے اور مشتری کو نقصان اٹھانا پڑے۔
Grade: إسناده قوي