بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
دغا بازی و غداری کا بیان
Sunan Darimi
کتب سنن دارمی خرید و فروخت کے ابواب دغا بازی و غداری کا بیان
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 2578 سنن دارمی
سَعِيدُ بْنُ الرَّبِيعِ ، شُعْبَةُ ، سُلَيْمَانَ ، أَبَا وَائِلٍ ، عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ الرَّبِيعِ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ سُلَيْمَانَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا وَائِلٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ: "لِكُلِّ غَادِرٍ لِوَاءٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يُقَالُ: هَذِهِ غَدْرَةُ فُلَانٍ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن ہر دغا باز کے لئے ایک جھنڈا ہوگا۔ کہا جائے گا: یہ فلاں کی دغا بازی ہے۔ (تاکہ لوگ اس کی دغا بازی کو جان لیں)۔ [سنن دارمي/من كتاب البيوع/حدیث: 2578]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2584] »
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 3186] ، [مسلم 1736] ، [أحمد 411/1] ، [أبويعلی 1101]
وضاحت
(تشریح حدیث 2577)
دغابازی، غداری اور دھوکہ دہی یہ سب بری عادتیں ہیں، ان سے خرید و فروخت اور ہر معاملے میں بچنا چاہیے۔
اس طرح کے لوگ قیامت کے دن اپنے اعمال سے صاف پہچانے جائیں گے، دغاباز کے مقعد پر یہ جھنڈا لگایا جائے گا جو انتہائی ذلت و رسوائی کا سبب ہوگا۔
«(أعاذنا اللّٰه منه)» ۔
الحكم: إسناده صحيح