بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
دھوکہ دہی کی ممانعت کا بیان
Sunan Darimi
کتب سنن دارمی خرید و فروخت کے ابواب دھوکہ دہی کی ممانعت کا بیان
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 2577 سنن دارمی
مُحَمَّدُ بْنُ الصَّلْتِ ، أَبُو عَقِيلٍ: يَحْيَى بْنُ الْمُتَوَكِّلِ ، الْقَاسِمُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ ، سَالِمٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّلْتِ، حَدَّثَنَا أَبُو عَقِيلٍ: يَحْيَى بْنُ الْمُتَوَكِّلِ، قَالَ: أَخْبَرَنِي الْقَاسِمُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ سَالِمٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِطَعَامٍ بِسُوقِ الْمَدِينَةِ فَأَعْجَبَهُ حُسْنُهُ، فَأَدْخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَهُ فِي جَوْفِهِ، فَأَخْرَجَ شَيْئًا لَيْسَ كَالظَّاهِرِ فَأَفَّفَ بِصَاحِبِ الطَّعَامِ، ثُمَّ قَالَ: "لَا غِشَّ بَيْنَ الْمُسْلِمِينَ، مَنْ غَشَّنَا فَلَيْسَ مِنَّا".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا گذر مدینہ کے بازار میں غلے (طعام) کے ایک ڈھیر پر ہوا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو وہ اچھا لگا سو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس میں اپنا ہاتھ داخل کر دیا تو اس کے اندر سے ایسی چیز نکلی جو ظاہر میں (ڈھیر کے اوپر) نہ تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اف اف کیا پھر اس غلہ فروش سے فرمایا: مسلمانوں کے درمیان دھوکہ بازی نہیں ہے، جس نے ہمیں دھوکہ دیا وہ ہم میں سے نہیں ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب البيوع/حدیث: 2577]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف لضعف يحيى بن المتوكل، [مكتبه الشامله نمبر: 2583] »
اس روایت کی سند یحییٰ بن متوکل کی وجہ سے ضعیف ہے، لیکن دوسری سند سے حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 102] ، [أبوداؤد 3452] ، [ترمذي 1315] ، [ابن ماجه 2224] ، [أبويعلی 6520] ، [ابن حبان 4905] ، [الحميدي 1063] ، [مجمع الزوائد 6423]
وضاحت
(تشریح حدیث 2576)
«لَيْسَ مِنَّا» سے مراد یہ ہے کہ وہ مسلمان جو دھوکہ بازی کرے، مسلمانوں کو فریب دے، وہ ہمارے طریقے یا راستے پر نہیں ہے۔
بعض لوگوں نے کہا: وہ مسلمان نہیں ہے، یعنی دھوکہ دیا تو اسلام کے دائرے سے خارج ہوگیا۔
یہ بہت بڑی وعید ہے، اس سے دغا بازی، دھوکہ اور فریب کی مذمت ثابت ہوئی، اور اس سے بچنے کی ترغیب و ترہیب بھی، لہٰذا بیع و شراء میں دھوکہ دہی سے بچنا چاہیے۔
الحكم: إسناده ضعيف لضعف يحيى بن المتوكل