بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
کوئی آدمی قسم میں توریہ کرے اس کا بیان
Sunan Darimi
کتب سنن دارمی نذر اور قسم کے مسائل کوئی آدمی قسم میں توریہ کرے اس کا بیان
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 2386 سنن دارمی
عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، هُشَيْمٌ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي صَالِحٍ ، أَبِيهِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
أَخْبَرَنَا عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "يَمِينُكَ عَلَى مَا يُصَدَّ قُكَ بِهِ صَاحِبُكَ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: تمہاری قسم اسی مطلب پر ہوگی جس پر تمہارا صاحب (ساتھی) تمہیں سچا سمجھے۔ [سنن دارمي/من النذور و الايمان/حدیث: 2386]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح هشيم صرح بالتحديث، [مكتبه الشامله نمبر: 2394] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 1653] ، [أبوداؤد 3255] ، [ترمذي 1354] ، [أحمد 228/2، وغيرهم]
وضاحت
(تشریح حدیث 2385)
امام نووی رحمہ اللہ نے کہا: اس حدیث کا مطلب یہ ہے کہ جب قاضی یا کوئی کسی شخص کو قسم دے، اور وہ مکاری سے اپنے تئیں گناہ سے بچنے کے لئے قسم کھائے، اور اس کا مقصد دوسرا رکھے، تو یہ مکر اور توریہ اس کو فائدہ نہ دے گا، اور قسم کا گناہ اس پر پڑے گا، اس پر اجماع ہے۔
الحكم: إسناده صحيح هشيم صرح بالتحديث