☽ 29 Jumada al-Ula 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب في طَلاَقِ الأَمَةِ:
Sunan Darimi
Books← Sunan Darimi← طلاق کے مسائل← باب في طَلاَقِ الأَمَةِ:
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 1
Hadith No.: 2331 Sunan Darimi
أَبُو عَاصِمٍ ، ابْنُ جُرَيْجٍ ، مُظَاهِرٌ وَهُوَ ابْنُ أَسْلَمَ ، الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ ، عَائِشَةَ
أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ، أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي مُظَاهِرٌ وَهُوَ ابْنُ أَسْلَمَ، أَنَّهُ سَمِعَ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَائِشَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "لِلْأَمَةِ تَطْلِيقَتَانِ وَقُرْؤُهَا حَيْضَتَانِ". قَالَ أَبُو عَاصِمٍ: سَمِعْتُهُ مِنْ مُظَاهِرٍ.
Translation: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”لونڈی کی دو طلاقیں ہیں اور اس کی عدت دو حیض ہے“، ابوعاصم نے کہا: یہ میں نے مظاہر بن اسلم سے سنا ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب الطلاق/حدیث: 2331]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف لضعف مظاهر بن أسلم، [مكتبه الشامله نمبر: 2340] »
اس روایت کی سند ضعیف ہے، دیگر اسانید سے بھی مروی ہے لیکن سب ضعیف ہیں، اس حدیث میں مظاہر بن اسلم ضعیف ہیں۔ دیکھئے: [أبوداؤد 2189] ، [ترمذي 1183] ، [ابن ماجه 2080] ، [الحاكم 205/2] ، [معرفة السنن و الآثار للبيهقي 14884] و [الدارقطني 38/4] ۔ یہ حدیث مظاہر اور عطیہ العوفی نیز عمر بن شبیب کے طریق سے مروی ہے، اور تینوں ضعیف ہیں اس لئے یہ حدیث قابلِ حجت نہیں۔
وضاحت
(تشریح حدیث 2330)
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ لونڈی کو صرف دو بار طلاق دی جا سکتی ہے اگر اس کا شوہر بھی غلام ہو، اور اس کی عدت بھی دو حیض ہوگی۔
لیکن حدیث ضعیف ہونے کے سبب یہ مفہوم غلط ہے۔
صحیح یہ ہے کہ طلاق اور عدت میں آزاد اور لونڈی دونوں برابر ہیں کیونکہ: «﴿الطَّلَاقُ مَرَّتَانِ﴾ [البقرة: 229] » اور «﴿وَالْمُطَلَّقَاتُ يَتَرَبَّصْنَ بِأَنْفُسِهِنَّ ثَلَاثَةَ قُرُوءٍ﴾ [البقرة: 228] » سب کے لیے عام ہے۔
اہلِ حدیث کا یہی مسلک ہے اور یہی صحیح ہے۔
امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ نے اس ضعیف حدیث سے استدلال کر کے کہا کہ لونڈی کی طلاق دو اور عدت بھی دو حیض ہے۔
یہ روایت دارقطنی وغیرہ میں بھی ہے لیکن اس کی سند میں عمر بن شبیب اور عطیہ دونوں ضعیف ہیں، امام دارقطنی رحمہ اللہ نے کہا: صحیح یہ ہے کہ یہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کا قول ہے جو موقوف ہے۔
واللہ اعلم۔
Grade: إسناده ضعيف لضعف مظاهر بن أسلم