بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
نیک و صالح مرد و عورت کے نکاح کا بیان
Sunan Darimi
کتب سنن دارمی نکاح کے مسائل نیک و صالح مرد و عورت کے نکاح کا بیان
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 2218 سنن دارمی
أَبُو عَاصِمٍ ، إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُمَرَ بْنِ كَيْسَانَ ، أَبِيهِ ، وَهْبِ بْنِ أَبِي مُغِيثٍ ، أَسْمَاءُ بِنْتُ أَبِي بَكْرٍ ، عَائِشَةَ
أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُمَرَ بْنِ كَيْسَانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ وَهْبِ بْنِ أَبِي مُغِيثٍ، حَدَّثَتْنِي أَسْمَاءُ بِنْتُ أَبِي بَكْرٍ، عَنْ عَائِشَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: "أَنْكِحُوا الصَّالِحِينَ وَالصَّالِحَاتِ". قَالَ أَبُو مُحَمَّد: وَسَقَطَ عَلَيَّ مِنَ الْحَدِيثِ"فَمَا تَبِعَهُمْ بَعْدُ فَحَسَنٌ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: صالح مرد و عورتوں کا نکاح کر دو۔ امام دارمی رحمہ اللہ نے کہا: اس حدیث میں مجھ سے یہ ساقط ہو گیا: جو کچھ بعد میں انہیں ملا وہ اچھا ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب النكاح/حدیث: 2218]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 2227] »
اس حدیث کو امام دارمی رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے ذکر نہیں کیا، اس کی سند حسن کے درجہ میں ہے۔
وضاحت
(تشریح حدیث 2217)
غالباً یہ حدیث آیتِ شریفہ: «﴿وَأَنْكِحُوا الْأَيَامَى مِنْكُمْ وَالصَّالِحِينَ مِنْ عِبَادِكُمْ وَإِمَائِكُمْ﴾ [النور: 32] » کی تائید میں ہے۔
اس آیت کا مطلب یہ ہے کہ: تم میں سے جو مرد مجرد ہوں ان کا نکاح کر دو اور اپنے اچھے نیک غلام اور لونڈیوں کا بھی نکاح کر دو۔
اس آیت میں نکاح کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔
الحكم: إسناده حسن