بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
منگنی کے وقت عورت کو دیکھنے کی اجازت کا بیان
Sunan Darimi
کتب سنن دارمی نکاح کے مسائل منگنی کے وقت عورت کو دیکھنے کی اجازت کا بیان
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 2209 سنن دارمی
قَبِيصَةُ ، سُفْيَانُ ، عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ ، بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِي ، الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ
أَخْبَرَنَا قَبِيصَةُ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ، عَنْ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِي، عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ أَنَّهُ خَطَبَ امْرَأَةً مِنَ الْأَنْصَارِ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "اذْهَبْ، فَانْظُرْ إِلَيْهَا، فَإِنَّهُ أَجْدَرُ أَنْ يُؤْدَمَ بَيْنَكُمَا".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے انصار کی ایک خاتون کو شادی کا پیغام دیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: جاؤ اسے دیکھ لو کیونکہ اس سے تم دونوں کے درمیان محبت و موافقت زیادہ ہو گی۔ [سنن دارمي/من كتاب النكاح/حدیث: 2209]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2218] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [ترمذي 1087] ، [نسائي 3235] ، [ابن ماجه 1865] ، [أبويعلی 3438] ، [ابن حبان 4043] ، [موارد الظمآن 1236]
وضاحت
(تشریح حدیث 2208)
نکاح سے پہلے منگنی کے وقت جس لڑکی سے شادی کرنی ہے اس کو دیکھنا جائز ہے، جیسا کہ مذکورہ بالا حدیث سے ثابت ہوتا ہے، اور امام شافعی، امام احمد، امام ابوحنیفہ رحمہم اللہ و تمام اہل الحدیث کا یہی مسلک ہے۔
امام مالک رحمہ اللہ نے کہا: عورت اگر اجازت دے تو اسے منگنی کے وقت دیکھنا درست ہے ورنہ نہیں۔
مسلم شریف میں ہے: ایک اور صحابی رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس آئے اور عرض کیا کہ میں نے ایک انصاری عورت سے نکاح کر لیا، فرمایا: کیا تو نے اس کو دیکھا تھا؟ عرض کیا: نہیں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: جاؤ اس کو دیکھ لو کیونکہ انصاری عورتوں کی آنکھوں میں کچھ خلل ہوتا ہے۔
اس سے بھی ثابت ہوا کہ جس عورت سے نکاح کا ارادہ ہو اس کو دیکھنا مستحب ہے، اور دیکھنے سے مراد چہرے اور ہاتھ کو دیکھنا ہے جیسا کہ صحیح مسلم میں باب ہے: «كِتَاب النِّكَاحِ، بَابُ نَدْبِ النَّظَرِ إِلَى وَجْهِ الْمَرْأَةِ وَكَفَّيْهَا لِمَنْ يُرِيدُ تَزَوُّجَهَا.» اور اگر خود نہ دیکھ سکے تو گھر کی عورتوں، ماں، بہن وغیرہ کے دیکھنے پر اعتماد کرے لیکن خود دیکھنا بعد میں پیدا ہونے والے بہت سے فتنوں سے بچنے کا سبب ہے۔
الحكم: إسناده صحيح