بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
سب سے سچا خواب سحر کے وقت کا ہوتا ہے
Sunan Darimi
کتب سنن دارمی کتاب خوابوں کے بیان میں سب سے سچا خواب سحر کے وقت کا ہوتا ہے
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 2183 سنن دارمی
مَرْوَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ ، دَرَّاجٍ أَبِي السَّمْحِ ، أَبِي الْهَيْثَمِ ، أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
أَخْبَرَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ دَرَّاجٍ أَبِي السَّمْحِ، عَنْ أَبِي الْهَيْثَمِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "أَصْدَقُ الرُّؤْيَا بِالْأَسْحَارِ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: سب سے زیادہ سچا وہ خواب ہے جو سحر کے وقت دیکھا جائے۔ [سنن دارمي/من كتاب الرويا/حدیث: 2183]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف، [مكتبه الشامله نمبر: 2192] »
اس روایت کی سند ضعیف ہے، اس کو [ترمذي 2275] ، [أبويعلی 1357] ، اور ابن حبان نے روایت کیا ہے۔ دیکھئے: [صحيح ابن حبان 6041]
وضاحت
(تشریح حدیث 2182)
سحر رات کا آخری چھٹا حصہ ہے جو صبحِ صادق سے پہلے ہوتا ہے، اور یہ وقت نزولِ باری تعالیٰ، نزولِ رحمت و برکات اور عبادت و مناجات کا ہوتا ہے۔
اس وقت اللہ تعالیٰ اپنے نیک و صالح بندوں کی دعاؤں کو قبول فرماتا ہے، اس وقت میں ایسی تاثیر ہے کہ نائمین بھی مستفید ہوتے ہیں اور ان کے خواب سچے ہوتے ہیں۔
الحكم: إسناده ضعيف