بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
اس کا بیان کہ نبوت ختم ہوئی مبشرات باقی ہیں
Sunan Darimi
کتب سنن دارمی کتاب خوابوں کے بیان میں اس کا بیان کہ نبوت ختم ہوئی مبشرات باقی ہیں
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 2175 سنن دارمی
هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ ، أَبِيهِ ، سِبَاعِ بْنِ ثَابِتٍ ، أُمِّ كُرْزٍ الْكَعْبِيَّةِ
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ سِبَاعِ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ أُمِّ كُرْزٍ الْكَعْبِيَّةِ، قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: "ذَهَبَتْ النُّبُوَّةُ وَبَقِيَتْ الْمُبَشِّرَاتُ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدہ ام کرز الکعبیہ رضی اللہ عنہا نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: نبوت ختم ہوئی (یعنی میرے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا) لیکن خوشخبری دینے والے خواب باقی رہیں گے۔ [سنن دارمي/من كتاب الرويا/حدیث: 2175]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2184] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [ابن ماجه 3896] ، [ابن حبان 6047] ، [الحميدي 351]
وضاحت
(تشریح حدیث 2174)
اس حدیث سے بھی معلوم ہوا کہ بعض خواب سچے ہوتے ہیں جن سے اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو اطمینان و خوشی بہم پہنچاتا ہے۔
یہ حدیث صحیح اور رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا فرمان برحق ہے۔
واللہ اعلم۔
الحكم: إسناده صحيح