بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
اس کا بیان کہ مومن ایک آنت میں کھانا کھاتا ہے
Sunan Darimi
کتب سنن دارمی کھانا کھانے کے آداب اس کا بیان کہ مومن ایک آنت میں کھانا کھاتا ہے
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 2079 سنن دارمی
أَبُو عَاصِمٍ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، جَابِرٍ ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ ، يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عُبَيْدِ اللَّهِ ، نَافِعٌ ، ابْنِ عُمَرَ ، يَحْيَى ، مُجَالِدٍ ، أَبِي الْوَدَّاكِ ، أَبِي سَعِيدٍ
أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللهِ عَنْهُ، عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: "الْمُؤْمِنُ يَأْكُلُ فِي مِعًى وَاحِدٍ، وَالْكَافِرُ يَأْكُلُ فِي سَبْعَةِ أَمْعَاءٍ". [إسناده ضعيف]
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنِي نَافِعٌ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. [إسناده صحيح]
وَحَدَّثَنِي يَحْيَى، عَنْ مُجَالِدٍ، عَنْ أَبِي الْوَدَّاكِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. [إسناده ضعيف]
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: مومن ایک آنت میں کھاتا ہے اور کافر سات آنتوں میں کھاتا ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب الاطعمة/حدیث: 2079]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف، [مكتبه الشامله نمبر: 2083، 2084، 2085] »
اس روایت کی سند ضعیف ہے، لیکن دوسری اسانید سے یہی حدیث صحیح اور متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 5293] ، [مسلم 2061]
الحكم: إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 2080 سنن دارمی
يَحْيَى ، مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، أَبِي سَلَمَةَ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
وَحَدَّثَنِي يَحْيَى، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: "الْمُؤْمِنُ يَأْكُلُ فِي مِعًى وَاحِدٍ، وَالْكَافِرُ يَأْكُلُ فِي سَبْعَةِ أَمْعَاءٍ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: مومن ایک آنت میں کھاتا ہے اور کافر سات آنتوں میں کھاتا ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب الاطعمة/حدیث: 2080]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 2086] »
یہ حدیث کئی طرق سے مروی ہے، جیسا کہ سند مذکور سے ثابت ہے، لیکن ان طرق میں ضعف ہے مگر حدیث صحیح ہے اور آخری طریق حسن ہے، جیسا کہ ابھی گزرا ہے۔ حوالہ دیکھئے: [بخاري 5394، 5396] ، [مسلم 2068] ، [ترمذي 1818] ، [أبويعلی 2069] ، [ابن حبان 161]
وضاحت
(تشریح احادیث 2078 سے 2080)
حدیث کا مطلب یہ ہے کہ مومن کم کھاتا ہے اور کافر بہت کھاتا ہے۔
امام نووی رحمہ اللہ نے کہا: دوسری روایت میں ہے کہ یہ بات آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس وقت فرمائی جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک کافر کی دعوت کی اور وہ سات بکریوں کا دودھ پی گیا، پھر دوسرے دن جب مسلمان ہو گیا تو صرف ایک بکری کا دودھ پیا اور دوسری بکری کا دودھ پورا نہ پی سکا۔
قاضی عیاض نے کہا: یہ حدیث اسی معین شخص کے بارے میں ہے (دوسروں پر منطبق نہ ہوگی، واللہ اعلم)۔
اور طبیبوں نے کہا: ہر آدمی کی سات آنتیں ہیں: ایک معدہ، تین آنتیں باریک (چوٹی)، اور تین موٹی، تو کافر حرص کی وجہ سے سب کو بھرنا چاہتا ہے اور مومن کو ایک ہی بھرنا کافی ہے۔
اور بعض نے کہا کہ ’سات آنتیں‘ سے سات بری صفتیں مراد ہیں، حرص اور طمع، امید اور فساد، حسد، موٹاپا اور لالچ وغیرہ۔
(وحیدی)۔
اس حدیث میں اس طرف بھی اشارہ ہے کہ مومن بقدرِ حاجت کھائے، لذت و عیش کے لئے نہ کھائے بلکہ لذت و عیش کو آخرت کے لئے اٹھا رکھے۔
الحكم: إسناده حسن