بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
بیت اللہ شریف میں دن کے وقت داخل ہونے کا بیان
Sunan Darimi
کتب سنن دارمی حج اور عمرہ کے بیان میں بیت اللہ شریف میں دن کے وقت داخل ہونے کا بیان
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 1965 سنن دارمی
مُسَدَّدٌ ، يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عُبَيْدِ اللَّهِ ، نَافِعٌ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، أَخْبَرَنِي نَافِعٌ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "بَاتَ بِذِي طُوًى حَتَّى أَصْبَحَ، ثُمَّ دَخَلَ مَكَّةَ"، وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ يَفْعَلُهُ.
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ذی طوی میں رات گزاری، پھر جب صبح ہوئی تو آپ مکہ میں داخل ہوئے اور سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بھی ایسے ہی کرتے تھے۔ [سنن دارمي/من كتاب المناسك/حدیث: 1965]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1969] »
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 1574] ، [مسلم 1259] ، [أبوداؤد 1865] ، [ابن ماجه 3908]
وضاحت
(تشریح حدیث 1964)
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مکہ کے پاس ذی طوی میں رات گذاری، دن نکل آیا تب مکہ میں داخل ہوئے، سنّت کی اتباع میں سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بھی ایسا ہی کرتے تھے، اور یہ ہی کچھ علماء و فقہاء کا مسلک ہے، لیکن رات یا دن میں کسی بھی وقت مکہ میں داخل ہونا جائز ہے، عمرہ جعرانہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم رات میں ہی مکہ گئے تھے۔
والله اعلم۔
الحكم: إسناده صحيح