جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ ، إِسْمَاعِيل بْنُ أَبِي خَالِدٍ ، ابْنَ أَبِي أَوْفَى
أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ أَبِي خَالِدٍ، قَالَ: وَسَمِعْتُ ابْنَ أَبِي أَوْفَى يَقُولُ: "سَعَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ، وَنَحْنُ نَسْتُرُهُ مِنْ أَهْلِ مَكَّةَ أَنْ يُصِيبَهُ أَحَدٌ بِحَجَرٍ أَوْ بِرَمْيَةٍ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے صفا و مروہ کے درمیان سعی کی اور ہم اہل مکہ سے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی حفاظت کر رہے تھے، مبادا آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے کوئی پتھر یا تیر آ کر نہ لگ جائے۔ [سنن دارمي/من كتاب المناسك/حدیث: 1960]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده جيد، [مكتبه الشامله نمبر: 1964] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 1791] ، [ابن حبان 3843] ، [الحميدي 738]
وضاحت
(تشریح حدیث 1959)
اس حدیث سے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر جاں نثاری و محبت معلوم ہوئی، نیز یہ کہ امراء اور سلاطین کے لئے پہرے داری جائز ہے۔
الحكم: إسناده جيد