بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
اونٹ کو کھڑے کر کے ذبح کرنے کا بیان
Sunan Darimi
کتب سنن دارمی حج اور عمرہ کے بیان میں اونٹ کو کھڑے کر کے ذبح کرنے کا بیان
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 1952 سنن دارمی
مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ ، سُفْيَانُ ، يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ ، زِيَادِ بْنِ جُبَيْرٍ ، ابْنِ عُمَرَ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنْ زِيَادِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّهُ رَأَى رَجُلًا قَدْ أَنَاخَ بَدَنَةً، فَقَالَ: "ابْعَثْهَا قِيَامًا مُقَيَّدَةً، سُنَّةَ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
زیاد بن جبیر سے مروی ہے کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ایک شخص کو دیکھا کہ اس نے اپنے اونٹ کو (قربانی کے لئے) بٹھا دیا ہے، انہوں نے فرمایا کہ اس کو کھڑا کرو اور رسی سے باندھ دو پھر نحر کرو (یعنی ذبح کرو) کیونکہ یہی محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سنت ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب المناسك/حدیث: 1952]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «، [مكتبه الشامله نمبر: 1956] »
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 1713] ، [مسلم 1320] ، [أبوداؤد 1768] ، [ابن حبان 5903]
وضاحت
(تشریح حدیث 1951)
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اونٹ کو کھڑا کر کے نحر کرنا ہی افضل ہے، امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ نے کہا کہ بٹھا کر بھی نحر کر سکتے ہیں۔