يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ ، وَأَبُو نُعَيْمٍ ، الْأَعْمَشُ ، إِبْرَاهِيمَ ، الْأَسْوَدِ ، عَائِشَةَ
أَخْبَرَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ، وَأَبُو نُعَيْمٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ الْأَسْوَدِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: "أَهْدَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّةً غَنَمًا".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے قربانی کے لئے بکریاں بیت اللہ بھیجیں۔ [سنن دارمي/من كتاب المناسك/حدیث: 1949]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1953] »
یہ روایت صحیح ہے اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 1701] ، [مسلم 1321] ، [أبويعلی 4394] ، [الحميدي 219] ، [ابن ماجه 3096]
وضاحت
(تشریح حدیث 1948)
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ حج میں بکری کی قربانی کی جا سکتی ہے جس طرح گائے اور اونٹ کی قربانی ہوتی ہے۔
الحكم: إسناده صحيح