☽ 29 Jumada al-Ula 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب في رَمْيِ الْجِمَارِ يَرْمِيهَا رَاكِباً:
Sunan Darimi
Books← Sunan Darimi← حج اور عمرہ کے بیان میں← باب في رَمْيِ الْجِمَارِ يَرْمِيهَا رَاكِباً:
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 2
Hadith No.: 1939 Sunan Darimi
أَبُو عَاصِمٍ ، وَالْمُؤَمَّلُ ، وَأَبُو نُعَيْمٍ ، أَيْمَنَ بْنِ نَابِلٍ ، قُدَامَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمَّارٍ الْكِلَابِيِّ
أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ، وَالْمُؤَمَّلُ، وَأَبُو نُعَيْمٍ، عَنْ أَيْمَنَ بْنِ نَابِلٍ، عَنْ قُدَامَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمَّارٍ الْكِلَابِيِّ، قَالَ:"رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَرْمِي الْجِمَارَ عَلَى نَاقَةٍ صَهْبَاءَ لَيْسَ ثَمَّ ضَرْبٌ، وَلَا طَرْدٌ، وَلَا إِلَيْكَ إِلَيْكَ".
Translation: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا قدامۃ بن عبداللہ بن عمار کلابی رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو سرخ و سفید اونٹنی پر جمرات کو کنکری مارتے دیکھا، جہاں نہ کسی کو مارتے، نہ بھگاتے اور نہ یہ کہتے تھے ہٹو بچو۔ (یعنی بڑے سکون سے رمی کرتے تھے)۔ [سنن دارمي/من كتاب المناسك/حدیث: 1939]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1943] »
اس کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [ترمذي 903] ، [نسائي 3061] ، [ابن ماجه 3035] ، [الطيالسي 1078] ، [طبراني 77] ، [أحمد 413/3] ۔ اس سند میں ابوعاصم: ضحاک بن مخلد اور ابونعیم: فضل بن وکین ہیں۔
Grade: إسناده صحيح
Hadith No.: 1940 Sunan Darimi
زَكَرِيَّا بْنُ عَدِيٍّ ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو ، عَبْدِ الْكَرِيمِ هُوَ الْجَزَرِيُّ ، سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ ، الْفَضْلِ
أَخْبَرَنَا زَكَرِيَّا بْنُ عَدِيٍّ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ هُوَ الْجَزَرِيُّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ الْفَضْلِ، قَالَ: كُنْتُ رِدْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"فَلَمْ يَزَلْ يُلَبِّي حَتَّى رَمَى الْجَمْرَةَ".
Translation: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پیچھے سوار تھا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم رمی جمار تک برابر تلبیہ پکارتے رہے۔ (یعنی دس ذوالحجہ کو جمرہ عقبہ کو کنکری مارنے تک تلبیہ کہتے رہے)۔ [سنن دارمي/من كتاب المناسك/حدیث: 1940]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1944] »
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 1670] ، [مسلم 1281] ، [أبوداؤد 1815] ، [ترمذي 918] ، [نسائي 3055] ، [أبويعلی 7616] ، [ابن حبان 3804] ، [الحميدي 467]
وضاحت
(تشریح احادیث 1938 سے 1940)
پہلی حدیث سے سواری پر بیٹھ کر کنکری مارنے کا ثبوت ملا، نیز یہ کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سواری ایسے امیروں اور جاہ و چشم والوں کی طرح نہ تھی کہ لوگوں سے کہا جائے ہٹو، بچو، دور ہو جاؤ، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سواری آرہی ہے۔
اور دوسری حدیث سے تلبیہ کہنے کا وقت معلوم ہوا جو احرام باندھنے سے لیکر جمرۂ عقبہ کی رمی تک ہے، رمی کے بعد حجاج کرام بھی صرف تکبیرات ہی 13 تاریخ کی عصر تک کہتے رہیں گے۔
Grade: إسناده صحيح