☽ 29 Jumada al-Ula 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب إِذَا اجْتَمَعَ عِيدَانِ في يَوْمٍ:
Sunan Darimi
Books← Sunan Darimi← عیدین کے مسائل← باب إِذَا اجْتَمَعَ عِيدَانِ في يَوْمٍ:
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 2
Hadith No.: 1651 Sunan Darimi
عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، إِسْرَائِيلَ ، عُثْمَانَ بْنِ الْمُغِيرَةِ ، إِيَاسِ بْنِ أَبِي رَمْلَةَ ، زَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْمُغِيرَةِ، عَنْ إِيَاسِ بْنِ أَبِي رَمْلَةَ، قَالَ: شَهِدْتُ مُعَاوِيَةَ يَسْأَلُ زَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ: أَشَهِدْتَ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِيدَيْنِ اجْتَمَعَا فِي يَوْمٍ؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: فَكَيْفَ صَنَعَ؟ قَالَ: صَلَّى الْعِيدَ، ثُمَّ رَخَّصَ فِي الْجُمُعَةِ، فَقَالَ: "مَنْ شَاءَ أَنْ يُصَلِّيَ، فَلْيُصَلِّ".
Translation: محمد الیاس بن عبدالقادر
ایاس بن ابی رملہ نے کہا: میں سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ موجود تھا کہ انہوں نے سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے پوچھا: کیا تم نے عید اور جمعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ ایک دن میں پایا تھا؟ انہوں نے کہا: جی ہاں، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے پوچھا: تب پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کیا کیا؟ زید نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے عید کی نماز پڑھ لی پھر جمعہ میں رخصت دی اور فرمایا: ”جس کا جی چاہے پڑھ لے۔“ [سنن دارمي/من كتاب العيدين/حدیث: 1651]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده جيد، [مكتبه الشامله نمبر: 1653] »
اس روایت کی سند جید ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 1070] ، [نسائي 1590] ، [ابن ماجه 1310، وغيرهم]
وضاحت
(تشریح حدیث 1650)
صحیح ابن خزیمہ میں ہے: اور جس کا جی نہ چاہے نہ پڑ ھے مگر نمازِ ظہر ضروری پڑھنی ہے۔
اس حدیث میں عید اور جمعہ ایک دن پڑ جانے پر عید کی نماز پڑھ لینے کے بعد اختیار دیا گیا ہے کہ چاہے تو جمعہ پڑھے اور چاہے تو ظہر کی نماز پڑھ لے۔
افضل ترین یہ ہے کہ امام اگر جمعہ پڑھائے تو جمعہ پڑھ لیا جائے، اور اگر ظہر کی نماز پڑھائے تو ظہر کی نماز پڑھ لے، انفرادی طور پر کوئی عمل اختیار کرنا مناسب نہیں۔
اس حدیث میں اسلافِ کرام کا آپس میں ایک دوسرے کا احترام کرنا بھی معلوم ہوا، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کس طرح سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے معلومات حاصل کر رہے ہیں، یہ نہیں سوچتے کہ میرا مرتبہ و مقام تو ان سے بلند ہے میں کیوں ان سے سوال کروں۔
«(رضي اللّٰه عنهم و أرضاهم)»
Grade: إسناده جيد
Hadith No.: 1652 Sunan Darimi
مُحَمَّدُ بْنُ الصَّلْتِ ، فُلَيْحٌ ، سَعِيدِ بْنِ الْحَارِثِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّلْتِ، حَدَّثَنَا فُلَيْحٌ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ "إِذَا خَرَجَ إِلَى الْعِيدِ، رَجَعَ فِي طَرِيقٍ آخَرَ".
Translation: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب عید کی نماز کے لئے نکلتے تو واپس دوسرے راستے سے ہوتے تھے۔ [سنن دارمي/من كتاب العيدين/حدیث: 1652]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 1654] »
اس حدیث کی سند حسن ہے۔ دیکھئے: [بخاري 986] ، [ترمذي 541] ، [ابن حبان 2815] ، [موارد الظمآن 592]
وضاحت
(تشریح حدیث 1651)
اس حدیث سے عید کی نماز کے لئے ایک راستے سے جانا اور دوسرے سے واپس آنے کی سنّت معلوم ہوئی تاکہ ہر طرف کے اشجار و احجار اور بقعات الارض پر نقش ثبت ہوں، اور قیامت کے دن اس اطاعت و فرماں برداری کی سب شہادت دیں (واللہ اعلم)۔
Grade: إسناده حسن