بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
سواری پر خطبہ دینے کا بیان
Sunan Darimi
کتب سنن دارمی عیدین کے مسائل سواری پر خطبہ دینے کا بیان
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 1647 سنن دارمی
أَبُو نُعَيْمٍ ، سَلَمَةُ يَعْنِي ابْنَ نُبَيْطٍ ، أَبِي ، نُعَيْمُ بْنُ أَبِي هِنْدٍ
أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا سَلَمَةُ يَعْنِي ابْنَ نُبَيْطٍ، حَدَّثَنِي أَبِي أَوْ نُعَيْمُ بْنُ أَبِي هِنْدٍ، قَالَ: حَجَجْتُ مَعَ أَبِي وَعَمِّي، فَقَالَ لِي أَبِي: "تَرَى ذَلِكَ صَاحِبَ الْجَمَلِ الْأَحْمَرِ الَّذِي يَخْطُبُ؟ ذَلِكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سلمہ بن نبیط نے بیان کیا کہ میرے والد یا نعیم بن ابی ہند نے کہا: میں نے اپنے والد اور چچا کے ساتھ حج کیا تو میرے والد نے کہا: دیکھو وہ سرخ اونٹ پر جو خطبہ دے رہے ہیں وہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہیں۔ [سنن دارمي/من كتاب العيدين/حدیث: 1647]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح بفرعيه وسلمة بن نبيط قيل: إنه لم يسمع من أبيه ولكنه ثقة وقد صرح بالتحديث. وهو ليس ممن وصفوا بالتدليس، [مكتبه الشامله نمبر: 1649] »
اس روایت کی سند اور حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [ابن ماجه 1286] ، [أبوداؤد 1916] ، [نسائي 253/5 في المناسك] و [أحمد 306/4]
وضاحت
(تشریح حدیث 1646)
اس حدیث سے وقتِ ضرورت سواری پر بیٹھے ہوئے خطبہ دینا ثابت ہوا، مذکورہ بالا خطبہ عرفات کے دن رسول الله صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میدانِ عرفات میں دے رہے تھے، جیسا کہ مسند احمد میں اس کی تصریح موجود ہے۔
الحكم: إسناده صحيح بفرعيه وسلمة بن نبيط قيل: إنه لم يسمع من أبيه ولكنه ثقة وقد صرح بالتحديث. وهو ليس ممن وصفوا بالتدليس