بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
عید کی نماز سے پہلے یا بعد میں کوئی (نفلی) نماز نہیں
Sunan Darimi
کتب سنن دارمی عیدین کے مسائل عید کی نماز سے پہلے یا بعد میں کوئی (نفلی) نماز نہیں
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 1644 سنن دارمی
أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ، شُعْبَةُ ، عَدِيُّ بْنُ ثَابِتٍ ، سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، حَدَّثَنِي عَدِيُّ بْنُ ثَابِتٍ، قَالَ: سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ يُحَدِّثُ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"خَرَجَ يَوْمَ الْفِطْرِ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ، وَلَمْ يُصَلِّ قَبْلَهَا وَلَا بَعْدَهَا".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم عيد الفطر کے دن تشریف لائے اور دوگانہ نماز ادا کی اور اس سے پہلے یا بعد میں کوئی نماز نہیں پڑھی۔ [سنن دارمي/من كتاب العيدين/حدیث: 1644]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1646] »
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 964] ، [مسلم 884/13] ، [أبوداؤد 1159] ، [ترمذي 537] ، [نسائي 1586] ، [ابن ماجه 1291]
وضاحت
(تشریح حدیث 1643)
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ عید کی نماز سے پہلے یا بعد میں عیدگاہ میں کوئی نماز نہیں، اگر مسجد میں نماز پڑھی جائے اور نماز سے پہلے کوئی مسجد میں داخل ہو تو تحیۃ المسجد پڑھ سکتا ہے، ایک روایت میں ہے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ایک شخص کو عید کی نماز سے پہلے نفل پڑھتے دیکھا تو انہوں نے اس کو منع کیا، وہ شخص بولا: نماز پڑھنے پر اللہ تعالیٰ مجھ کو عذاب نہ کرے گا، سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: اللہ تعالیٰ سنّت کی مخالفت پرتمہیں عذاب ضرور کرے گا، «كما نقله العلامه وحيدالدين في» [شرح سنن ابن ماجه 1291] ۔
اسی طرح کا قول سعيد بن المسيب رحمہ اللہ سے امام دارمی رحمہ اللہ نے (449) پر ذکر کیا ہے۔
الحكم: إسناده صحيح