بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
دونوں خطبوں کے درمیان بیٹھنے کا بیان
Sunan Darimi
کتب سنن دارمی نماز کے مسائل دونوں خطبوں کے درمیان بیٹھنے کا بیان
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 1597 سنن دارمی
مُسَدَّدٌ ، بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ ، عُبَيْدُ اللَّهِ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"كَانَ يَخْطُبُ خُطْبَتَيْنِ وَهُوَ قَائِمٌ، وَكَانَ يَفْصِلُ بَيْنَهُمَا بِجُلُوسٍ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کھڑے ہو کر دو خطبے دیتے تھے اور دونوں خطبوں کے درمیان بیٹھتے تھے۔ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1597]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1599] »
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 920، 928] ، [مسلم 861] ، [ابوداؤد 1092] ، [ترمذي 506] ، [نسائي 1415] ، [ابن ماجه 1103] ، [أحمد 98/2] ، [ابن حبان 2802]
الحكم: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 1598 سنن دارمی
مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ ، أَبُو الْأَحْوَصِ ، سِمَاكٍ ، جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، قَالَ:"كَانَتْ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خُطْبَتَانِ يَجْلِسُ بَيْنَهُمَا يَقْرَأُ الْقُرْآنَ وَيُذَكِّرُ النَّاسَ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہمیشہ دو خطبے پڑھا کرتے تھے اور ان کے بیچ میں بیٹھتے تھے اور خطبے کے دوران قرآن پڑھتے اور لوگوں کو نصیحت کرتے تھے۔ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1598]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده قوي، [مكتبه الشامله نمبر: 1600] »
اس روایت کی سند قوی اور حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 862] ، [أبوداؤد 1094] ، [نسائي 1419] ، [ابن ماجه 1106] ، [أبويعلی 2621، وغيرهم]
وضاحت
(تشریح احادیث 1596 سے 1598)
ان احادیث سے کھڑے ہو کر خطبہ دینا ثابت ہوا، اور یہ ایک امر مسلم ہے جیسا کہ وترکوک قائما سے ثابت ہوتا ہے۔
نیز اس حدیث سے خطبہ کے اجزاء معلوم ہوئے کہ خطبہ قرآن و حدیث اور عام نصیحت پر مشتمل ہونا چاہیے، حمد و ثنا اور درود و دعا بھی خطبے کے اجزاءِ ضروریہ میں سے ہیں جو دیگر احادیثِ صحیحہ سے ثابت ہیں۔
الحكم: إسناده قوي