بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
سورۃ البقرۃ کی آخری دو آیتوں کی فضیلت کا بیان
Sunan Darimi
کتب سنن دارمی نماز کے مسائل سورۃ البقرۃ کی آخری دو آیتوں کی فضیلت کا بیان
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 1526 سنن دارمی
سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ ، شُعْبَةَ ، مَنْصُورٍ ، إِبْرَاهِيمَ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ ، أَبِي مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ، عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَالَ: "مَنْ قَرَأَ الْآيَتَيْنِ الْآخِرَتَيْنِ مِنْ سُورَةِ الْبَقَرَةِ فِي لَيْلَةٍ، كَفَتَاهُ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: جو شخص سورہ بقرہ کی آخری دو آیتیں کسی رات میں پڑھے گا تو وہ اس کو کافی ہیں۔ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1526]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1528] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 5008] ، [مسلم 807] ، [أبوداؤد 1397] ، [ترمذي 2881] ، [ابن ماجه 1369] ، [ابن حبان 781، 2575] ، [الحميدي 457]
وضاحت
(تشریح حدیث 1525)
یعنی ہر رنج اور برائی سے یہ دو آیتیں اسے کافی ہوں گی، اور بعض نے کہا تہجد اور شب بیداری سے کافی ہوں گی، کیونکہ بہت اہم دعائیں ہیں، اگر اللہ تعالیٰ قبول فرما لے تو بہت کافی ہیں، اس سے ان آیات کی فضیلت معلوم ہوئی۔
واللہ اعلم۔
مزید تفصیل کے لئے دیکھئے: [فتح الباري 56/9] ۔
الحكم: إسناده صحيح