بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
نماز میں کمر پر ہاتھ رکھنے کی ممانعت کا بیان
Sunan Darimi
کتب سنن دارمی نماز کے مسائل نماز میں کمر پر ہاتھ رکھنے کی ممانعت کا بیان
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 1466 سنن دارمی
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ ، أَبُو خَالِدٍ ، هِشَامٍ ، ابْنِ سِيرِينَ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ ابْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ:"نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُصَلِّيَ الرَّجُلُ مُخْتَصِرًا".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کمر پر ہاتھ رکھ کر نماز پڑھنے سے منع فرمایا۔ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1466]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1468] »
یہ حدیث صحیح متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 1220] ، [مسلم 545] ، [أبوداؤد 947] ، [ترمذي 383] ، [نسائي 889] ، [أبويعلی 6043] ، [ابن حبان 2285]
وضاحت
(تشریح حدیث 1465)
خصر کوکھ پر ہاتھ رکھنے کو کہتے ہیں جس کی نماز میں ممانعت ہے کیونکہ یہ تکبر کی علامت ہے۔
ایک قول یہ ہے کہ دوزخی اسی طرح راحت لیں گے، یا ابلیس اسی حالت میں آسمان سے اتارا گیا، یا یہ کہ یہود ایسا کرتے ہیں۔
واللہ اعلم۔
الحكم: إسناده صحيح