بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
مساجد کی تزئین و آرائش کا بیان
Sunan Darimi
کتب سنن دارمی نماز کے مسائل مساجد کی تزئین و آرائش کا بیان
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 1446 سنن دارمی
عَفَّانُ ، حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، أَيُّوبُ ، أَبِي قِلَابَةَ ، أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
أَخْبَرَنَا عَفَّانُ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: "لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَتَبَاهَى النَّاسُ فِي الْمَسَاجِدِ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: قیامت اس وقت تک قائم نہ ہو گی جب تک کہ لوگ مسجدوں پر فخر نہ کریں گے۔ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1446]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1448] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 449] ، [نسائي 688] ، [ابن ماجه 739] ، [أبويعلی 2798] ، [ابن حبان 1613] ، [الموارد 307]
وضاحت
(تشریح حدیث 1445)
حدیث کا مطلب یہ ہے کہ قربِ قیامت لوگ ایک دوسرے پر فخر کریں گے کہ میری مسجد بلند، عمده، مزین اور نقش و نگار والی ہے۔
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ ضرورت سے زیادہ مسجدوں کی آرائش و زیبائش اور روشنی کرنا ممنوع ہے۔
مسجد کی اصل آرائش مسجدوں کو آباد رکھنا، ان میں نماز ادا کرنا، تلاوت کرنا اور درس و دروس وغیرہ کا اہتمام کرنا ہے۔
الحكم: إسناده صحيح