بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
مسجد میں اسلحہ لے کر داخل ہونے کی ممانعت کا بیان
Sunan Darimi
کتب سنن دارمی نماز کے مسائل مسجد میں اسلحہ لے کر داخل ہونے کی ممانعت کا بیان
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 1440 سنن دارمی
مُحَمَّدُ بْنُ الْمُبَارَكِ ، سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، لِعَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُبَارَكِ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، قَالَ: قُلْتُ لِعَمْرِو بْنِ دِينَارٍ: أَسَمِعْتَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ: مَرَّ رَجُلٌ فِي الْمَسْجِدِ يَحْمِلُ نَبْلًا، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "أَمْسِكْ نُصُولَهَا"؟ قَالَ: نَعَمْ.
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سفیان بن عیینہ نے عمرو بن دینار سے کہا: کیا تم نے سیدنا جابر بن عبدالله رضی اللہ عنہما سے سنا کہ ایک آدمی مسجد نبوی میں آیا جو تیر لئے ہوئے تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس سے فرمایا: ان کی نوکیں بند رکھو؟ کہا: ہاں۔ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1440]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1442] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 451] ، [مسلم 2614] ، [نسائي 717] ، [أبويعلی 1833] ، [ابن حبان 1647] ، [الحميدي 1289]
وضاحت
(تشریح حدیث 1439)
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ تیر وغیرہ لے کر مسجد میں نہیں چلنا چاہیے مبادا کسی کو لگ جائے، اسی پر قیاس کرتے ہوئے دیگر اسلحہ جات چاقو، چھری، تلوار، پستول، نیزے، بندوق کھلی ہوئی کوئی چیز لے کر مسجد میں نہیں جانا چاہیے۔
الحكم: إسناده صحيح