بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
تشہد میں دعا کرنے کا بیان
Sunan Darimi
کتب سنن دارمی نماز کے مسائل تشہد میں دعا کرنے کا بیان
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 1381 سنن دارمی
أَبُو الْمُغِيرَةِ ، الْأَوْزَاعِيُّ ، حَسَّانَ ، مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي عَائِشَةَ ، أَبَا هُرَيْرَةَ
أَخْبَرَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ، حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ، عَنْ حَسَّانَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي عَائِشَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِذَا فَرَغَ أَحَدُكُمْ مِنْ التَّشَهُّدِ، فَلْيَتَعَوَّذْ بِاللَّهِ مِنْ أَرْبَعٍ: مِنْ عَذَابِ جَهَنَّمَ، وَعَذَابِ الْقَبْرِ، وَفِتْنَةِ الْمَحْيَا وَالْمَمَاتِ، وَشَرِّ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کوئی جب تشہد سے فارغ ہو جائے تو اللہ تعالیٰ سے چار چیزوں کی پناہ طلب کرے: جہنم کے عذاب سے، قبر کے عذاب سے، زندگی اور موت کے فتنے سے اور مسیح الدجال کے فتنے سے۔ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1381]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «، [مكتبه الشامله نمبر: 1383] »
یہ حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 588] ، [أبوداؤد 983] ، [نسائي 1309] ، [ابن ماجه 909] ، [أبويعلی 6133 وغيرهم]
حدیث نمبر: 1382 سنن دارمی
مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ ، الْأَوْزَاعِيِّ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ، نَحْوَهُ.
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
اوزاعی سے بھی اسی طرح مروی ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1382]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1384] »
یہ روایت اس سند سے صرف امام دارمی رحمہ اللہ نے روایت کی ہے جو ضعیف ہے، لیکن مذکورہ بالا سند صحیح ہے۔
وضاحت
(تشریح احادیث 1380 سے 1382)
تشہد میں التحیات اور درود و سلام کے بعد دعا کرنے کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اختیار دیا ہے جو چاہیں دعا کریں جیسا کہ گذر چکا ہے۔
مذکورہ بالا روایت میں حکم ہے کہ چار چیزوں سے پناہ مانگو اس لئے بعض علماء نے اس دعا یعنی: «اَللّٰهُمَّ أَعُوْبِكَ» کو تشہد میں پڑھنا واجب کہا ہے۔
اسی طرح «اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ ظَلَمْتُ نَفْسِيْ ظُلْمًا كَثِيْرًا وَلَا يَغْفِرُ الذُّنُوْبَ إِلَّا أَنْتَ فَاغْفِرْ لِيْ مَغْفِرَةً مِنْ عِنْدِكَ وَارْحَمْنِيْ إِنَّكَ أَنْتَ الْغَفُوْرُ الرَّحِيْمْ.» کہنا بھی ماثور و درست ہے، نیز «رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَّفِيْ الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِ.» کہنا بھی سنّت ہے، اس کے علاوہ بھی کئی دعائیں ہیں جو تشہد میں پڑھنا سنّت ہے۔
امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے تشہد میں صرف ان دعاؤں کے پڑھنے کو ترجیح دی ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے پڑھنی ثابت ہیں۔
الحكم: إسناده صحيح