بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
گرمی و سردی میں کپڑے پر سجدہ کرنے کی رخصت کا بیان
Sunan Darimi
کتب سنن دارمی نماز کے مسائل گرمی و سردی میں کپڑے پر سجدہ کرنے کی رخصت کا بیان
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 1374 سنن دارمی
عَفَّانُ ، بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ ، غَالِبٌ الْقَطَّانُ ، بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَسٍ
أَخْبَرَنَا عَفَّانُ، حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ، حَدَّثَنَا غَالِبٌ الْقَطَّانُ، عَنْ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ:"كُنَّا نُصَلِّي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي شِدَّةِ الْحَرِّ، فَإِذَا لَمْ يَسْتَطِعْ أَحَدُنَا أَنْ يُمَكِّنَ جَبْهَتَهُ مِنْ الْأَرْضِ، بَسَطَ ثَوْبَهُ فَصَلَّى عَلَيْهِ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے کہا: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ شدید گرمی میں نماز پڑھتے تھے، اور جب ہم میں سے کوئی اپنی پیشانی زمین پر نہ جما پاتا تو اپنا کپڑا بچھا کر اس پر نماز پڑھ لیتا۔ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1374]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1376] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 385] ، [مسلم 620] ، [أبوداؤد 660] ، [ترمذي 584] ، [نسائي 1115] ، [ابن ماجه 1032] ، [أبويعلی 4152] ، [ابن حبان 2354]
وضاحت
(تشریح حدیث 1373)
اس سے معلوم ہوا: جائے نماز، چادر یا قالین پر نماز پڑھنے اور سجدہ کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
واللہ اعلم۔
الحكم: إسناده صحيح