بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
فجر کی نماز میں قرأت کی مقدار کا بیان
Sunan Darimi
کتب سنن دارمی نماز کے مسائل فجر کی نماز میں قرأت کی مقدار کا بیان
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 1332 سنن دارمی
أَبُو الْوَلِيدِ ، شُعْبَةُ ، زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ ، عَمِّي
أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ عَمِّي يَقُولُ: إِنَّهُ صَلَّى مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَمِعَهُ "يَقْرَأُ فِي إِحْدَى الرَّكْعَتَيْنِ مِنْ الصُّبْحِ وَالنَّخْلَ بَاسِقَاتٍ". قَالَ شُعْبَةُ: وَسَأَلْتُهُ مَرَّةً أُخْرَى، قَالَ: سَمِعْتُهُ يَقْرَأُ بـقَ.
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
زیاد بن علاقہ نے کہا: میں نے اپنے چچا سے سنا، وہ کہتے تھے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ فجر کی نماز پڑھی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک رکعت میں « ﴿وَالنَّخْلَ بَاسِقَاتٍ﴾ » [ق: 10] پڑھی، شعبہ نے کہا: میں نے زیاد سے دوبارہ پوچھا تو انہوں نے کہا: میں نے آپ کو سورۂ قاف پڑھتے ہوئے سنا۔ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1332]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1334] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 457] ، [نسائي 949] ، [أبويعلی 6841] ، [ابن حبان 1814]
الحكم: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 1333 سنن دارمی
قَبِيصَةُ ، سُفْيَانُ ، زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ ، قُطْبَةَ بْنِ مَالِكٍ
أَخْبَرَنَا قَبِيصَةُ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ، عَنْ قُطْبَةَ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "يَقْرَأُ فِي الْفَجْرِ فِي الرَّكْعَةِ الْأُولَى: وَالنَّخْلَ بَاسِقَاتٍ لَهَا طَلْعٌ نَضِيدٌ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا قطبۃ بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے نماز فجر کی پہلی رکعت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو « ﴿وَالنَّخْلَ بَاسِقَاتٍ لَهَا طَلْعٌ نَضِيدٌ﴾ » [ق: 10/50] پڑھتے ہوئے سنا۔ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1333]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1335] »
یہ حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 166، 457] ، [ترمذي 306] ، [نسائي 949] ، [ابن ماجه 816]
الحكم: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 1334 سنن دارمی
أَبُو نُعَيْمٍ ، الْمَسْعُودِيُّ ، الْوَلِيدِ بْنِ سَرِيعٍ ، عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ
أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا الْمَسْعُودِيُّ، عَنْ الْوَلِيدِ بْنِ سَرِيعٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "يَقْرَأُ فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ إِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ، فَلَمَّا انْتَهَى إِلَى هَذِهِ الْآيَةِ وَاللَّيْلِ إِذَا عَسْعَسَ سورة التكوير آية 17، جَعَلْتُ أَقُولُ فِي نَفْسِي: مَا اللَّيْلُ إِذَا عَسْعَسَ؟.
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا عمرو بن حریث رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فجر کی نماز میں «‏‏‏‏ ﴿إِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ﴾ » ‏‏‏‏ پڑھتے ہوئے سنا، جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس آیت « ﴿وَاللَّيْلِ إِذَا عَسْعَسَ﴾ » پر پہنچے تو میں اپنے دل میں سوچنے لگا « ﴿وَاللَّيْلِ إِذَا عَسْعَسَ﴾ » کا مطلب کیا ہے؟ (رات جب ڈھل جائے)۔ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1334]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «، [مكتبه الشامله نمبر: 1336] »
اس روایت کی سند عبدالرحمٰن المسعودی کی وجہ سے ضعیف ہے، لیکن دوسری سند سے حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 456] ، [ترمذي 306] ، [نسائي 954] ، [ابن ماجه 816] ، [أبويعلی 1457] ، [ابن حبان 1819] ، [الحميدي 577]
حدیث نمبر: 1335 سنن دارمی
أَبُو نُعَيْمٍ ، مِسْعَرٌ ، الْوَلِيدِ ، عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ
أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ، عَنْ الْوَلِيدِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ، بِنَحْوِهِ.
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
ابونعیم نے خبر دی کہ ہم سے مسعر نے حدیث بیان کی ولید سے اور انہوں نے سیدنا عمرو بن حریث رضی اللہ عنہ سے اسی کی طرح۔ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1335]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف من أجل عبد الرحمن بن عبد الله المسعودي ولكن الحديث صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1337] »
تخریج اوپر گذر چکی ہے۔
الحكم: إسناده ضعيف من أجل عبد الرحمن بن عبد الله المسعودي ولكن الحديث صحيح
حدیث نمبر: 1336 سنن دارمی
سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ ، عَوْفٌ ، سَيَّارِ بْنِ سَلَامَةَ ، أَبِي بَرْزَةَ الْأَسْلَمِيِّ
أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ، حَدَّثَنَا عَوْفٌ، عَنْ سَيَّارِ بْنِ سَلَامَةَ، قَالَ: دَخَلْتُ مَعَ أَبِي عَلَى أَبِي بَرْزَةَ الْأَسْلَمِيِّ وَهُوَ عَلَى عُلْوٍ مِنْ قَصَبٍ، فَسَأَلَهُ أَبِي عَنْ وَقْتِ صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:"كَانَ يُصَلِّي الْهَجِيرَ الَّتِي تَدْعُونَ الظُّهْرَ إِذَا دَحَضَتْ الشَّمْسُ، وَكَانَ يُصَلِّي الْعَصْرَ ثُمَّ يَنْطَلِقُ أَحَدُنَا إِلَى أَهْلِهِ فِي أَقْصَى الْمَدِينَةِ وَالشَّمْسُ حَيَّةٌ قَالَ: وَنَسِيتُ مَا ذَكَرَ فِي الْمَغْرِبِ، وَكَانَ يَسْتَحِبُّ أَنْ يُؤَخِّرَ مِنْ صَلَاةِ الْعِشَاءِ الَّتِي تَدْعُونَ الْعَتَمَةَ، وَكَانَ يَنْصَرِفُ مِنْ صَلَاةِ الصُّبْحِ وَالرَّجُلُ يَعْرِفُ جَلِيسَهُ، وَكَانَ يَقْرَأُ فِيهَا مِنْ السِّتِّينَ إِلَى الْمِئَةِ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیار بن سلامۃ نے کہا: میں اپنے والد کے ساتھ سیدنا ابوبرزۃ اسلمی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا جو بانس کی ایک جھونپڑی میں تھے، میرے والد نے ان سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اوقات صلاة کے بارے میں دریافت کیا تو سیدنا ابوبرزہ رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم «هجير» جس کو تم ظہر کہتے ہو زوال آفتاب کے وقت پڑھتے تھے، اور عصر کی نماز جب پڑھ لیتے تو ہم میں سے کوئی شخص مدینے کے انتہائی کنارے پر اپنے گھر واپس جاتا تو سورج اب بھی تیز ہوتا تھا، سیار نے کہا: انہوں نے مغرب کے بارے میں جو کہا تھا مجھے یاد نہ رہا، اور عشاء کی نماز جسے تم «عتمة» کہتے ہو اس میں تاخیر پسند فرماتے تھے، اور صبح کی نماز سے اس وقت فارغ ہو جاتے جب آدمی اپنے قریب بیٹھے ہوئے شخص کو پہچان سکتا اور آپ اس (صبح کی نماز) میں ساٹھ سے سو آیات تک قرأت کرتے تھے۔ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1336]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1338] »
یہ حدیث صحیح متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 547] ، [مسلم 647] ، [أبوداؤد 398] ، [نسائي 494] ، [ابن ماجه 674] ، [أبويعلی 7422] ، [ابن حبان 1503]
وضاحت
(تشریح احادیث 1331 سے 1336)
مذکورہ بالا تمام احادیث سے نمازِ فجر میں قراءت کی مقدار معلوم ہوئی جو اکثر و بیشتر لمبی ہوتی تھی جیسا کہ اس آخری روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم 60 سے 100 آیات تک فجر کی نماز میں پڑھا کرتے تھے، کبھی کبھار قصار مفصل جیسے سورۂ تکویر وغیرہ بھی پڑھ لیتے تھے، اس آخری حدیث میں اوقاتِ نماز بھی مذکور ہیں جن کا ذکر پچھلے ابواب میں گذر چکا ہے۔
الحكم: إسناده صحيح