☽ 30 Jumada al-Ula 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب قَدْرِ الْقِرَاءَةِ في الظُّهْرِ:
Sunan Darimi
Books← Sunan Darimi← نماز کے مسائل← باب قَدْرِ الْقِرَاءَةِ في الظُّهْرِ:
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 3
Hadith No.: 1323 Sunan Darimi
يَحْيَى بْنُ حَمَّادٍ ، أَبُو عَوَانَةَ ، مَنْصُورِ بْنِ زَاذَانَ ، الْوَلِيدِ: أَبِي بِشْرٍ ، أَبِي الصِّدِّيقِ النَّاجِيِّ ، أَبِي سَعِيدٍ
أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ حَمَّادٍ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ زَاذَانَ، عَنْ الْوَلِيدِ: أَبِي بِشْرٍ، عَنْ أَبِي الصِّدِّيقِ النَّاجِيِّ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ "يَقُومُ فِي الرَّكْعَتَيْنِ الْأُولَيَيْنِ مِنْ الظُّهْرِ قَدْرَ ثَلَاثِينَ آيَةً، وَفِي الْأُخْرَيَيْنِ عَلَى قَدْرِ النِّصْفِ مِنْ ذَلِكَ، وَفِي الْعَصْرِ عَلَى قَدْرِ الْأُخْرَيَيْنِ مِنْ الظُّهْرِ، وَفِي الْأُخْرَيَيْنِ عَلَى قَدْرِ النِّصْفِ مِنْ ذَلِكَ".
Translation: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ظہر کی پہلی دو رکعتوں میں تیس آیات کے برابر قیام فرماتے اور آخری دو رکعتوں میں اس سے آدھا قیام ہوتا، اور عصر کی (پہلی دو رکعت میں) ظہر کی آخری رکعات کے برابر اور عصر کی آخری دو رکعتوں میں اس کے نصف قیام کرتے تھے۔ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1323]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1325] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے اور اس کے شواہد کتبِ حدیث میں موجود ہیں۔ دیکھئے: [بخاري 759] ، [مسلم 452] ، [أبوداؤد 795] ، [ابن حبان 1825، 1828]
Grade: إسناده صحيح
Hadith No.: 1324 Sunan Darimi
عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ ، هُشَيْمٌ ، مَنْصُورٍ ، الْوَلِيدِ أَبِي بِشْرٍ ، أَبِي الصِّدِّيقِ ، أَبِي سَعِيدٍ
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ الْوَلِيدِ أَبِي بِشْرٍ، عَنْ أَبِي الصِّدِّيقِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ بِنَحْوِهِ، وَزَادَ: قَدْرَ قِرَاءَةِ الم تَنْزِيلُ السَّجْدَةِ.
Translation: محمد الیاس بن عبدالقادر
اس طریق سے بھی سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے ایسا ہی مروی ہے اور اس میں یہ تحدید ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سورة السجدة کے بعد قراءت کرتے تھے۔ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1324]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1326] »
اس روایت کی تخریج مذکورہ بالا مراجع میں ملاحظہ فرمایئے۔ نیز دیکھئے: [ابن حبان 1827] و [موارد الظمآن 465]
Grade: إسناده صحيح
Hadith No.: 1325 Sunan Darimi
أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ، حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ
أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ "يَقْرَأُ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ بِالسَّمَاءِ وَالطَّارِقِ، وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الْبُرُوجِ".
Translation: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ظہر اور عصر کی نماز میں «والسماء والطارق» اور «والسماء ذات البروج» کی قرأت فرماتے تھے۔ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1325]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 1327] »
اس روایت کی سند حسن ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 796] ، [ترمذي 307] ، [نسائي 982] ، [ابن حبان 1827] ، [موارد الظمآن 465]
وضاحت
(تشریح احادیث 1322 سے 1325)
ان روایات سے ثابت ہوا کہ ظہر کی پہلی دو رکعت میں لمبی قرأت کے ساتھ لمبا قیام کرنا چاہے، اس کی مقدار 30 آیت یا سورہ الم السجدة کے مساوی ہو، اور کبھی کبھی چھوٹی سورتیں بھی پڑھنا جائز ہے جیسا کہ اس آخری روایت سے واضح ہے۔
Grade: إسناده حسن