بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
نماز میں جو شخص صف کی تکمیل کرے اس کی فضیلت کا بیان
Sunan Darimi
کتب سنن دارمی نماز کے مسائل نماز میں جو شخص صف کی تکمیل کرے اس کی فضیلت کا بیان
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 1298 سنن دارمی
أَبُو الْوَلِيدِ ، شُعْبَةُ ، طَلْحَةُ بْنُ مُصَرِّفٍ ، عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْسَجَةَ ، الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ
أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، أَخْبَرَنِي طَلْحَةُ بْنُ مُصَرِّفٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْسَجَةَ، عَنْ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "سَوُّوا صُفُوفَكُمْ لَا تَخْتَلِفُ قُلُوبُكُمْ". قَالَ: وَكَانَ يَقُولُ:"إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى الصَّفِّ الْأَوَّلِ أَوْ الصُّفُوفِ الْأُوَلِ"..
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول الله صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اپنی صفیں برابر رکھو تاکہ تمہارے دلوں میں اختلاف نہ پڑ جائے، راوی نے کہا: اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرماتے تھے: بیشک اللہ تعالیٰ رحمت بھیجتا ہے اور اس کے فرشتے دعا کرتے ہیں پہلی صف والوں پر، یا یہ کہا: پہلی صفوں والوں پر۔ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1298]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1299] »
یہ حدیث صحیح ہے دیکھئے: [أبوداؤد 663/659] ، [نسائي 810] ، [ابن حبان 2157] ، [موارد الظمآن 386]
وضاحت
(تشریح حدیث 1297)
یعنی صف کو پورا کرنا باعثِ ثواب ہے، ایک حدیث میں ہے: جو شخص صف ملائے گا اللہ تعالیٰ اس کو اپنی رحمت سے ملا دے گا، اور جو صف کو کاٹے گا اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے اس کو کاٹ دے گا۔
دیکھئے: [أبوداؤد 661] ، [نسائي 822] ، اس حدیث میں پہلی صف میں کھڑے ہونے والوں کی فضیلت ہے۔
الحكم: إسناده صحيح